Home / اہم خبریں / اے او کرکٹ کلب اور دیگر ٹیموں کی تشکیل کے لئے ٹرائلز ہفتہ کو ہونگے

اے او کرکٹ کلب اور دیگر ٹیموں کی تشکیل کے لئے ٹرائلز ہفتہ کو ہونگے

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) اصغر علی شاہ میموریل اسپورٹس فاؤنڈیشن کی زیر نگرانی پی سی بی سے رجسٹرڈ ہونے والی تین ٹیموں اے او کرکٹ کلب، ڈاکٹر محمد علی شاہ کرکٹ کلب اور ڈاکٹر جنید علی شاہ کرکٹ کلب کی ٹیموں کی تشکیل نو کے لئے ٹرائلز ہفتہ 22 مئی دوپہر تین بجے اصغر علی شاہ اسٹیڈیم نارتھ ناظم آباد کراچی پر منعقد ہونگے۔ جس میں سولہ سے تیس سال کی عمر کے کرکٹرز حصہ لے سکتے ہیں۔ ٹرائلز کمیٹی کے سرپرست اعلیٰ اور سابق صوبائی وزیر کھیل ڈاکٹر سید جنید علی شاہ کے مطابق کوآرڈینیٹر نصرت فہیم کی نگرانی میں منعقد ہونے والے ٹرائلز کو سابق ٹیسٹ اور فرسٹ کلاس کرکٹرز سپروائز کریں گے۔ ڈاکٹر سید جنید علی شاہ کا کہنا ہے ان کی خواہش ہے کہ اس شہر سے مزید ٹیلنٹ ابھر کر سامنے آۓ اور وہ ہمارے پلیٹ فارم سے قومی سطح پر اپنی کارکردگی کے جوہر دکھا سکے۔ انہوں نے واضح کیا کہ مزکورہ ٹیموں کے ٹرائلز میں کھلاڑیوں کا سلیکشن میرٹ کی بنیاد پر ہوگا اور اس حوالے سے سلیکٹرز کو ہدایات جاری کردی گئیں ہیں۔ خواہشمند کھلاڑیوں سے کہا گیا ہے کہ وہ کرکٹ کٹ کے ساتھ اپنے ہمراہ شناختی کارڈ یا ب فارم ضرور لائیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

وینزویلا میں زلزلہ اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ کا جانی نقصان پر اظہارِ افسوس

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ نے وینزویلا میں آنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے