تازہ ترین
Home / اہم خبریں / فلسطین میں میڈیا ہاؤسز پر اسرائیلی حملے کھلی دہشت گردی ہیں۔ پی ایف یو جے

فلسطین میں میڈیا ہاؤسز پر اسرائیلی حملے کھلی دہشت گردی ہیں۔ پی ایف یو جے

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) صحافیوں، سیاسی و مزدور رہنماؤں، سماجی و انسانی حقوق کے لیے سرگرم کارکنوں اور سول سوسائٹی نے کہا ہے کہ فلسطین میں بین الاقوامی اور مقامی میڈیا ہاؤسز پر اسرائیلی حملے کھلی دہشت گردی ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت پاکستان، فلسطین کی حمایت اور فلسطینی عوام سے یکجہتی کا واضح اعلان کرے۔ وہ منگل کو یہاں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) کی اپیل پر کراچی یونین آف جرنلسٹس (کے یو جے ) کے زیر اہتمام کراچی پریس کلب پر ہوئے ایک بڑے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کر رہے تھے، جو فلسطینی عوام اور میڈیا سے اظہار یکجہتی کے لئے کیا گیا۔ مظاہرے میں صحافتی تنظیموں کے ساتھ ساتھ سیاسی رہنماؤں، مزدو، سماجی وانسانی حقوق کی تنظیموں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے بھرپور شرکت کی۔ مظاہرین نے فلسطینی عوام کے حق میں اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف زوردار نعرے لگائے۔ مظاہرے سے پی ایف یو جے کے صدر جی ایم جمالی، سندھ چیپٹر کے صدر سعید جان بلوچ، کے یو جے کے صدر اعجاز احمد، جنرل سیکریٹری عاجز جمالی، سابق صدر حسن عباس، پریس کلب کے سیکریٹری محمد رضوان بھٹی، سابق سیکریٹری مقصود یوسفی، کے یو جے دستور کے صدرراشد عزیز، متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے مرکزی رہنماؤں، زاہد منصوری، محفوظ یار خان، ایم کیو ایم بحالی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر محمد فاروق ستار، جماعت اسلامی کے رہنما اسامہ رضی، پاک سرزمین پارٹی کے وائس چیئرمین سابق ڈپٹی میئر کراچی ڈاکٹر ارشد وہرا، پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی جمال صدیقی، فلسطین فاؤنڈیشن کے سیکریٹری محمد صابر، رکن بشیر سدوزئی، پائلر کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کرامت علی، نیشنل لیبر فیڈریشن کے سیکریٹری ناصر منصور، ہوم بیسڈ وومن ورکرز فیڈریشن کی صدر زہرا خان، پیپ کے صدر محمد جمیل، سجاس کے سیکریٹری محمد اصغر، پاکستان لیبر فیڈریشن کے ریاض بلوچ، قیص منصور شیخ اور دیگر نے خطاب کیا۔ اس موقع پر جماعت اسلامی کے زاہد عسکری، کے یو جے (دستور) کے سیکریٹری موسیٰ کلیم، پریس کلب کے سابق صدر امتیاز خان فاران، سینئر صحافی رفیق بلوچ، ناصر شریف، شاہد عباس جتوئی، راجہ طارق، نصیر احمد، یاسر محمود، شیریں جامی، راشد قرار، ثمین نواز، سید حامد حسین، جاوید حسین خٹک اور دیگر بھی موجود تھے۔ مقررین نے کہا کہ آج پی ایف یو جے کی اپیل پر فلسطینی عوام اور میڈیا سے اظہار یکجتی کے لیے ملک گیر مظاہرے کیے گئے، آج کراچی سے کشمیر تک ملک بھر کے صحافی متحد ہیں، ہم فلسطین میں میڈیا ہاؤسز پر اسرائیلی حملوں کو کھلی دہشت گردی کہتے ہیں، جس پراقوام متحدہ اور او آئی سی کا کردار قابل مذمت ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سندھ کابینہ کا اجلاس کھیلوں کے فروغ کے لیے اہم فیصلے

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کے اجلاس میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے