تازہ ترین
Home / اہم خبریں / خواتین اپنے اہم معاملات و بنیادی حقوق کے حصول کے لئے متحد ہوجائیں: ڈاکٹر فوزیہ صدیقی

خواتین اپنے اہم معاملات و بنیادی حقوق کے حصول کے لئے متحد ہوجائیں: ڈاکٹر فوزیہ صدیقی

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) عافیہ موومنٹ کی رہنما ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے دنیا بھر کی خواتین سے اپیل کی ہے کہ وہ خواتین کے سب سے اہم معاملات و بنیادی حقوق کے حصول کے لئے اکٹھی ہوں متحد ہوجائیں۔ اب وقت آگیا ہے کہ وہ تمام خواتین جو ناجائز طور پر قید ہیں، جن کی عزت وقار کی دھجیاں اڑائی گئی ہیں، جنہیں زبردستی اپنے خاندانوں سے الگ کیا گیا ہے۔ وہ تمام خواتین جو اپنی پسند کے خلاف شادی کرنے یا قرآن مجید سے شادی کرنے پر مجبور ہیں اپنے حقوق کے دفاع کیلئے ایک ہو جائیں۔عافیہ پاکستان کی ایک ہونہار بیٹی ہے، ایک شاندار مسلمان اور اعلیٰ عورت ہے، جس کی واحد خواہش یہ تھی کہ وہ پاکستانی معماروں کو اقوام عالم کے ہم پلہ نظام تعلیم دے کر علم حاصل کرنے میں مدد فراہم کرے۔ پھر بھی اسے اپنی ہی حکومت میں اغوا کر لیا گیا، جسمانی اور ذہنی اذیتیں دی گئیں، اپنے معصوم بچوں سے الگ کر دیا گیا اور اب وہ حکمرانوں کی بے حسی کا شکار ہے۔عافیہ کو وطن واپس لا کر ملک بھر کی خواتین کا مقام و مرتبہ اور وقار بلند کیا جائے۔ وہ یوم خواتین کے حوالے سے مقامی ہوٹل میں منعقدہ سیمیناراور ویبینار سے خطاب، مختلف تقاریب اور آن لائن اجلاسوں سے گفتگو کر رہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ عافیہ موومنٹ ایک چھتری نما تنظیم کی طرح ہے جو دنیا کے ہر اس فردا ور تنظیم کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتی ہے جو امن، مساوات، انصاف اور سب کے لئے آزادی کا خواہاں ہے۔ عافیہ موومنٹ کی بنیاد سیاست نہیں بلکہ اصولوں پر رکھی گئی ہے اور جس کا ہدف انسانیت کو یکجا کرنا ہے، عافیہ جیسے ان تمام لوگوں کی آزادی اور رہائی کے لئے جن پر ناجائز الزامات عائد کر کے غیر انسانی طور پر قید کیا گیا ہو، اور ان کو آزادی دلوانا تاکہ پھر کسی اور عورت کو وہ تمام تکالیف، زیادتیاں اور مصائب برداشت نا کرنا پڑیں جو عافیہ کو کرنی پڑ رہی ہیں۔ ہمیں ان خواتین کی مدد کرنے کی ضرورت ہے جنہیں ان کے رنگ و نسل، مذہب، ذات پات، برادری اور لباس کی وجہ سے تکلیف، اذیت اور ذلت کا سامنا ہے۔عافیہ صدیقی کے ساتھ جاری خوفناک اور خطرناک بدسلوکی کا سلسلہ بند نہیں ہوا ہے تاحال جاری ہے، کیونکہ اس کے اغوا کار بھی تمام بدسلوکی کرنے والوں کی طرح یہ سوچتے ہیں کہ لوگ بھول جائیں گے لیکن ہم اس طرح کے ایام کے ذریعے یہ یقینی بنائیں گے کہ دنیا فراموش نہ کر سکے۔ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے ایک بار پھر اپیل کی کہ خواتین اپنی آنکھیں کھولیں تو ان کے یہاں زبردست طاقت موجود ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

وزیراعلیٰ سندھ کی قومی پیغامِ امن کمیٹی کے وفد سے ملاقات، مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے عزم کا اعادہ

کراچی (رپورٹ، ذیشان حسین) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے قومی پیغامِ امن کمیٹی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے