تازہ ترین
Home / اہم خبریں / جے یو آئی کے شہید رہنما حاجی اکرم آغا کے سفاک قاتلوں کو فی الفور گرفتار کیا جائے۔ مولانا سمیع الحق سواتی

جے یو آئی کے شہید رہنما حاجی اکرم آغا کے سفاک قاتلوں کو فی الفور گرفتار کیا جائے۔ مولانا سمیع الحق سواتی

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) جمعیت علماء اسلام صوبہ سندھ کے ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات مولانا سمیع الحق سواتی نے جے یو آئی یو سی 11 اورنگی ٹاؤن ایم پی آر کالونی کے کارکن و ہمدرد حاجی اکرم آغا کی گزشتہ روز اپنی دکان پر انتہائی وحشیانہ اور بہیمانہ انداز میں شہادت کی مذمت کرتے ہوئے واقعے کو انتظامیہ کی نااہلی قرار دیا ہے، انہوں نے کہا کہ حاجی اکرم آغا کی شہادت کا واقعہ انتہائی دلخراش اور افسوسناک ہے، انہوں نے کہا کہ حکومت امن و امان کے قیام میں کوئی دلچسپی نہیں لے رہی، علاقے میں حکومتی رٹ کا تصور تک نہیں، پرتشدد واقعے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ مقامی انتظامیہ امن و امان کی بحالی میں بلکل ناکام ہوچکی ہے، انہوں نے ایڈیشنل آئی جی سندھ غلام نبی میمن اور ایس ایس پی ویسٹ سہائے عزیز سے مطالبہ کیا کہ وہ واقعے کا فوری نوٹس لیں اور ایس ایچ او کو فی الفور برطرف کریں۔ انتظامیہ کی عدم توجہی کی وجہ سے اورنگی ٹاؤن، ایم پی آر کالونی اور گرد و نواح کے علاقے جرائم کی آماجگاہ بنتے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جے یو آئی کے شہید رہنما حاجی اکرم آغا کے سفاک قاتلوں کو فی الفور گرفتار کیا جائے ورنہ جے یو آئی کا اگلا لائحہ عمل مقامی انتظامیہ کیلئے مشکلات پیدا کرسکتا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

وزیراعلیٰ سندھ کی قومی پیغامِ امن کمیٹی کے وفد سے ملاقات، مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے عزم کا اعادہ

کراچی (رپورٹ، ذیشان حسین) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے قومی پیغامِ امن کمیٹی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے