تازہ ترین
Home / اہم خبریں / نوشہرو فیروز گورنمنٹ بوائز پرائمری و مڈل اسکول عبدالعلیم مشوری کی بلڈنگ مکمل مسمار ہونے پر طلباء اور طالبات اوراسکول انتظاميہ کا احتجاجی مظاہرہ

نوشہرو فیروز گورنمنٹ بوائز پرائمری و مڈل اسکول عبدالعلیم مشوری کی بلڈنگ مکمل مسمار ہونے پر طلباء اور طالبات اوراسکول انتظاميہ کا احتجاجی مظاہرہ

نوشہرو فیروز (رپورٹ: امداد اللّٰہ ملک) نوشہرو فیروز گورنمنٹ بوائز مڈل اسکول اور گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول عبدالعلیم مشوری کی بلڈنگ مکمل مسمار ہونے پر طلباء اور طالبات کے ساتھ اسکول انتظاميہ کا احتجاجی مظاہرہ، تفصیلات کے مطابق محمد یعقوب مشوری، نصرااللہ مشوری، ایچ ایم سکندر علی مشوری اور دیگر اساتذہ نے بتایا کہ اسکول کی عمارت 1995 میں تعمیر کی گئی تھی جس میں پچاس سے زیادہ دیہاتی گاؤں کے بچے تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ کچھ عرصہ سے دونوں اسکولوں کی بلڈنگ مکمل طور پر تباہ ہوگئی ہے ہم نے ایس ایم سی فنڈ سے کئی بار دیواروں کی مرمت کرواٸی ہے ابھی ایس ایم سی فنڈ کو بھی تین سال سے بند کردیا گیا ہے ہم نے اسکول کی مرمت کے لیے 14,5000 منظور کروائے پر ایجوکیشن ورکس ڈپارٹمنٹ، انجنیٸر اور ٹھیکیدار کمیشن کی وجہ سے اسکول کی عمارت کی مرمت نہیں ہو سکی جسکی وجہ سے بچے تعلیم سے محروم ہو رہے ہیں اور طلبہ اور طالبات خوف کی وجہ سے اسکول چھوڑ رہے ہیں۔ ہم نے ایم پی اے اور ایم این اے کو بار بار کہا ہے مگر ہماری کسی نے نہیں سنی ہمارے پاس 173 سے زیادہ طلبہ اور طالبات داخل ہیں اور پرائمری اسکول میں 120 سے زیادہ بچے ہیں ہم مطالبہ کرتے ہیں سیکریٹری ایجوکيشن ڈپٹی کمشنر نوشہرو فیروز سے جلد سے جلد اسکول کی بلڈنگ کی مرمت کروانے کے ساتھ ٹیچنگ اسٹاف دیا جاٸے تاکہ طلبہ اور طالبات تعلیم جاری رکھ سکیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے