تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کوئٹہ اور چمن میں فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق

کوئٹہ اور چمن میں فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق

کوئٹہ (رپورٹ: حمیر قاضی) کوئٹہ اور چمن میں فائرنگ کے واقعات میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے جب کہ پنجگور میں ایرانی تیل سے لدی 2 گاڑیوں میں تصادم سے ایک گاڑی کا ڈرائیور جھلس کر ہلاک ہوگیا۔ پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے نواکلی میں رشتے کے تنازع پر ہونے والی فائرنگ سے فیروز نامی نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ ادھر سریاب روڈ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے محمد اللہ نامی شخص کو قتل کردیا جب کہ چمن کے بائی پاس روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نوجوان اختر جان جاں بحق ہوگیا۔ دوسری جانب پنجگور کے علاقے پروم کپ میں ایرانی تیل سے لدی 2 گاڑیوں میں تصادم کے بعد دونوں گاڑیوں میں آگ لگنے سے ایک گاڑی کا ڈرائیور جھلس کر جاں بحق ہوگیا۔ علاوہ ازیں ضلع بولان کے علاقے مٹھڑی کے قریب کار اور ٹرالر کے درمیان تصادم میں 7 افراد زخمی ہوگئے جب کہ کوئٹہ کے مشرقی بائی پاس پر کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار محمد اکبر زخمی ہو گیا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

وزیراعلیٰ سندھ کی قومی پیغامِ امن کمیٹی کے وفد سے ملاقات، مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے عزم کا اعادہ

کراچی (رپورٹ، ذیشان حسین) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے قومی پیغامِ امن کمیٹی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے