میہڑ (رپورٹ: عبدالرحمان قمبرانی) ایجوکیشن نوشہرو فيروز کے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر حاجن خشک نے گاؤں عثمان چانڈیو کے پرائمری اسکول میں مقرر استاد کو ٹرانسفر کر دیا معصوم بچوں کا مستقبل تباہ ہونے کا خدشہ- ميہڑ تحصیل کے کچے کے علاقے بہنڈ ماڑی کے قریب گاؤں محمد عثمان چانڈیو میں 2001 سے پرائمری اسکول قائم ہے جس کی ڈی، ای، او نوشہرو فیروز کے کنٹرول میں ہے جہاں 50 کے قریب بچے تعلیم حاصل کر رہے ہیں اس گاؤں میں ایک استاد نور حسین لاکھیر مقرر تھے جس کو ڈی ای او نوشہرو فيروز حاجن خشک نے بااثر لوگوں کے کہنے پے ٹرانسفر کر دیا ہے جس کی وجہ سے معصوم بچوں کو مستقبل داؤ پر لگ گیا- نیاز حسین چانڈیو، نبی بخش، امیر بخش، غلام محمد اور عباس چانڈیو نے نیشنل پریس کلب میہڑ کے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اسکول 18 سالوں سے اچھی طریقے سے چل رہا ہے اسکول ٹیچر کو ڈی، ای، او نوشہرو فیروز حاجن خشک نے بااثر افراد کی کہنے پر ٹرانسفر کرکے ہمارے بچوں کا اسکول بند کر دیا ہے ہماری اپیل ہے کہ صوبائی وزیر تعلیم سید سردار شاہ اور اعلیٰ حکام ہمارے اسکول سے ٹرانسفر ہوئے والے استاد کی ٹرانسفر کو فوری طور روک کر ہمارے بچوں کا مستقبل تباہ ہونے سے بچائیں-
![]()