Home / اہم خبریں / جنوبی پنجاب کے ضلع راجن پور کی تحصیل جام پور میں خواتین کی بڑی تعداد نے الغوثیہ ویلفئیر آرگنائزیشن میں شمولیت اختیار کی

جنوبی پنجاب کے ضلع راجن پور کی تحصیل جام پور میں خواتین کی بڑی تعداد نے الغوثیہ ویلفئیر آرگنائزیشن میں شمولیت اختیار کی

راجن پور (بیورو رپورٹ) الغوثیہ ویلفئیر آرگنائزیشن جنوبی پنجاب کے صدر ندیم قرشی اور خواتین ونگ کی صدر نغمہ نے تحصیل جام پر ضلع راجن کی مختلف یونین کونسل میں الغوثیہ ویلفئیر آرگنائزیشن میں شمولیت کرنے والی خواتین سے گفتگو میں کہا کہ آج یہ دیکھ کر بہت خوشی محسوس ہورہی ہے کہ آپ سب بہنیں الغوثیہ ویلفئیر آرگنائزیشن کا حصہ بنیں ہیں- جبکہ الغوثیہ ویلفئیر آرگنائزیشن جنوبی پنجاب کے صدر ندیم قرشی نے کہا کہ ہم کو اس بات کا فخر ہے کہ ہماری آرگنائزیشن نے فلاحی کاموں میں ایک ممتاز حیثیت حاصل کی اور حال ہی میں کراچی میں منعقدہ سالانہ تقریب میں 150 سے زائد غریب نادار یتیم بچیوں کی اجتمائی شادیاں کروائیں اور ساتھ ساتھ ان کو جہز کا سامان بھی دیا گیا اس کے علاوہ ماہ صیام میں راشن کی مفت تقسیم کا بھی اہتمام کرتی ہے ہماری اولین کوشش ہے کہ ہم علاقوں میں جائیں اور ان علاقوں کی خدمت کریں جوکہ پسماندہ ہیں اور جن کو خوراک اور تعلیم کی کمی کا سامنا ہے- جبکہ اس موقع پر ان کے ہمراہ الغوثیہ ویلفئیر یوتھ ونگ کے صدر مزمل اور قاضی یٰسین اور دیگر ذمہ دارین بھی موجود تھے-

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے