تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کشمیر ڈے آل کراچی ٹی ٹین کرکٹ ٹورنامنٹ کا 23 فروری سے آغاز ہوگا

کشمیر ڈے آل کراچی ٹی ٹین کرکٹ ٹورنامنٹ کا 23 فروری سے آغاز ہوگا

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) کشمیرڈے کے حوالے سے پروفیشنل یوتھ فاوٗنڈیشن آف پاکستان کے زیر اہتمام آل کراچی ٹی ٹین کرکٹٹ ٹورنامنٹ کا آغاز 23 فروری کو کے ایم سی کرکٹ گراوٗنڈ ایسٹرن اسٹار میں سجاس کرکٹ الیون اور میٹرو کرکٹ کلب کے مابین میچ سے ہوگا۔ ٹورنامنٹ میں کراچی سے تعلق رکھنے والے نمایاں کلب حصہ لے رہے ہیں۔ اس ضمن میں آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں پروفیشنل یوتھ فاوٗنڈیشن آف پاکستان کے صدر محمد عمر خان کا کہنا تھا کہ ٹورنامنٹ منعقد کروانے کا مقصد کلب لیول کی ٹیموں کی حوصلہ افزائی ہے۔ ہمارامشن مستقبل میں یوتھ کے لیئے اچھے اور معیاری ایونٹس کا انعقاد کروانا اور نئے ٹیلنٹ کوسپورٹ کرنا ہے۔ اس موقع پر پروفیشنل یوتھ فاوٗنڈیشن آف پاکستان کے اسپورٹس ڈائرکٹر اختر خان ٹورنامنٹ منیجر شہزاد علی، فرحان الدین اور دیگر بھی موجود تھے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے