Home / اسلام آباد / ایک ہفتے کے دوران آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 366 روپے تک مہنگا ہوگیا، ادارہ شماریات

ایک ہفتے کے دوران آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 366 روپے تک مہنگا ہوگیا، ادارہ شماریات

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) ملک بھر میں مہنگائی تیزی سے بڑھنے لگی، درآمد اور حکومتی دعوؤں کے باوجود شہری مہنگا آٹا، چینی خریدنے پر مجبور ہیں۔ ایک ہفتے کے دوران آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 366 روپے تک مہنگا ہوگیا، ادارہ شماریات کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 366 روپے تک مہنگا ہوگیا، ایک ہفتے میں چینی 5 روپے تک کلو مہنگی ہوئی، سیالکوٹ میں آٹے کا تھیلا 366 روپے تک مہنگا ہوا، کراچی میں آٹے کا تھیلا 20 روپے تک مہنگا ہوا، بنوں، لاڑکانہ، خضدار میں بھی آٹے کا تھیلا 20 روپے تک مہنگا ہوا۔ ادارہ شماریات کے مطابق سیالکوٹ، گوجرانوالہ، ملتان، پشاور اور لاڑکانہ میں بھی چینی 5 روپے تک کلو مہنگی ہوئی، فیصل آباد، سرگودھا، سکھر، بہاولپور میں چینی 4 روپے تک کلو مہنگی ہوئی۔ ادارہ شماریات کے مطابق بنوں، خضدار، حیدر آباد میں چینی 2 روپے تک کلو مہنگی ہوئی، اسلام آباد، راولپنڈی اور پشاور کے شہری سب سے مہنگی چینی خریدنے پر مجبور ہیں۔ اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور میں چینی 100 روپے تک کلو میں فروخت ہو رہی ہے۔ دستاویز کے مطابق حیدر آباد کے شہری ملک میں سب سے مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہو گئے۔ کراچی کے شہری دوسرے نمبر پر سب سے مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہیں۔ کراچی میں آٹے کا تھیلا 1320 روپے پر پہنچ گیا، حیدر آباد میں آٹے کا تھیلا 1360 روپے تک میں فروخت ہو رہا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

پی ایف ایف نے انڈر-17 چیمپئن شپ کے ساتھ ملکی فٹ بال کی بحالی کا آغاز کر دیا

لاہور، (اسپورٹس ڈیسک) پاکستان فٹ بال فیڈریشن (پی ایف ایف)کے زیرِ اہتمام نیشنل انڈر-17 چیمپئن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے