تازہ ترین
Home / اہم خبریں / پسنی میں مکران کوسٹل ہائی وے پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 بھائیوں سمیت 3 افراد جاں بحق

پسنی میں مکران کوسٹل ہائی وے پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 بھائیوں سمیت 3 افراد جاں بحق

مکران (رپورٹ: حمیر قاضی) پسنی میں مکران کوسٹل ہائی وے پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 بھائیوں سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق پسنی سے تعلق رکھنے والے 2 بھائی جمیل اور حمید اپنے دوست ماجد کے ہمراہ موٹرسائیکل پر گوادر سے پسنی آ رہے تھے۔ پولیس نے بتایا کہ جب یہ افراد مکران کوسٹل ہائی وے پر شنزانی کے مقام پر پہنچے تو نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کردی جس سے تینوں افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ ملزمان فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق مقتولین گوادر میں ایک کیس میں پیشی کے بعد گوادر سے پسنی جارہے تھے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

وزیراعلیٰ سندھ کی قومی پیغامِ امن کمیٹی کے وفد سے ملاقات، مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے عزم کا اعادہ

کراچی (رپورٹ، ذیشان حسین) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے قومی پیغامِ امن کمیٹی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے