تازہ ترین
Home / اہم خبریں / فروری کے تیسرے ہفتے میں ملک کے مختلف حصوں میں بارش جبکہ شمالی علاقہ جات میں برف باری متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات

فروری کے تیسرے ہفتے میں ملک کے مختلف حصوں میں بارش جبکہ شمالی علاقہ جات میں برف باری متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ فروری کے تیسرے ہفتہ کے دوران بارش متوقع ہے جس سے فصلوں اور بالخصوص بارانی علاقہ جات میں کاشت کی گئی مختلف فصلوں پر خوشگوار اثرات مرتب ہوں گے۔ محکمہ موسمیات کے ترجمان نے کہا ہے کہ رواں ماہ میں کے تیسرے ہفتے میں ملک کے مختلف حصوں میں بارش جبکہ شمالی علاقہ جات میں برف باری متوقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس دوران پنجاب اور بلوچستان سمیت ملک کی جنوبی پٹی میں بارش ہوگی، اسی دوران شمالی علاقہ جات مری، نتھیا گلی، گلگت بلتستان، سکردو اور دیگر پہاڑی علاقوں میں برف باری ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ موسمیات سیاحوں کی سہولت کے سلسلہ میں موسم کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں وقتا فوقتا ایڈوائزری جاری کرتا ہے تاکہ ان کے سفری مسائل کا خاتمہ یقینی بنایا جا سکے اور ان کو سیات میں سہولت ہو۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

افتخار الزماں پی سی بی کلب کرکٹ ٹورنامنٹ: کورنگی فرینڈز کولٹس سیمی فائنل میں پہنچ گئی

کراچی (رپورٹ، ذیشان حسین) کورنگی فرینڈز کولٹس نے یاسین کی شاندار بیٹنگ کی بدولت افتخار …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے