Home / اہم خبریں / عافیہ سے 4 سال سے رابطہ نہ کرانا انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزی ہے۔ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی

عافیہ سے 4 سال سے رابطہ نہ کرانا انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزی ہے۔ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) عافیہ موومنٹ کی رہنما ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہا ہے کہ قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ کی رہائی اور وطن واپسی کیلئے انسانیت اور انصاف پسندوں کی جانب سے اندرون و بیرون ملک میں جس طرح جدوجہد کی گئی ہے اس کی مثال نہیں ملتی۔ عافیہ اب صرف پاکستان کی ہی نہیں بلکہ پوری انسانیت کی بیٹی بن چکی ہے۔ ڈاکٹر عافیہ کی وطن واپسی کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی گئی آئینی پٹیشن کی 10 فروری کو سماعت ہے۔ عدالت عالیہ نے حکومت سے جواب طلب کیا ہے جس کا سب اہلخانہ بے چینی سے انتظار کر رہے ہیں۔ عافیہ کا اہلخانہ سے رابطہ نہ کرانا انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزی ہے جوکہ چار سال سے مسلسل جاری ہے۔ وہ حقوق انسانیت سوشل ویلفیئر آرگنائزیشن کے چیئرمین قاضی محمد ابراہیم کی قیادت میں آئے ہوئے وفد سے اپنی رہائش گاہ پر ملاقات کے موقع پر گفتگو کررہی تھیں۔ قاضی محمد ابراہیم نے انہیں بتایا کہ ان کی سوشل آرگنائزیشن کا کام ابھی ابتدائی مراحل میں ہے۔ وہ دیہاڑی دار مزدور طبقہ کیلئے روزآنہ کی بنیاد پر دستر خوان کا اہتمام کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ کی 18 سالہ طویل قید ناحق پر ہر باضمیر شخص شرمندگی محسوس کرتا ہے۔ انہوں نے ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کو یقین دلایا کہ ڈاکٹر عافیہ کی وطن واپسی تک عافیہ موومنٹ کے شانہ بشانہ جدوجہد جاری رکھیں گے۔ انہوں نے قوم کی بیٹی سے مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان عمران خان سے اپیل کی کہ ڈاکٹر عافیہ کا ان کی والدہ اور اہل خانہ سے فوری رابطہ کرایا جائے۔ پوری قوم وزیراعظم کا وعدہ پورا ہونے اور ڈاکٹر عافیہ کی وطن واپسی کی منتظر ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

پی ایف ایف نے انڈر-17 چیمپئن شپ کے ساتھ ملکی فٹ بال کی بحالی کا آغاز کر دیا

لاہور، (اسپورٹس ڈیسک) پاکستان فٹ بال فیڈریشن (پی ایف ایف)کے زیرِ اہتمام نیشنل انڈر-17 چیمپئن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے