کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر و رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا کہ قومی اسمبلی میں حکومتی مالی سال کے بجٹ 2020-21 کی منظوری پر پیپیلرز پارٹی اور ن لیگ کو منہ کی کھانا پڑی اپوزیشن جماعتیں عمران خان کو مائنس کرنے کا خواب دماغوں سے نکال دیں عمران خان کرپشن اور کرپٹ مافیا کو جلد اس ملک سے مائنس کریں گے اپوزیشن جماعتیں اپنی بددیانتی کے حوالے سے سپریم کورٹ سے سرٹیفائیڈ ہیں انصاف ہاؤس سے جاری کردہ بیان میں صدر پی ٹی آئی کراچی خرم شیر زمان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو ہٹلر کہنے والوں نے اپنے دور حکومت میں کوئی فلاحی کام سرانجام نہیں دیے، پی آئی اے کے بدلے اسٹیل مل کو فروخت کرنے والے وزیر اعظم عمران خان کو پالیسیوں کا درس نہ دیں سابقہ حکومتوں کی غلط پالیسیوں کا خمیازہ آج عوام بھگت رہے ہیں قومی اداروں کو تباہ کرنے والوں کو اداروں کے لیے بات کرتے ہوئے شرم آنی چاہیئے لفافے کہہ رہے ہیں کہ جعالی لائیسنس کا معاملہ چھپانہ چاہیے تھا پیپلرز پارٹی اور ن لیگ نے اپنے سیاسی ورکروں کو نوکریاں دینے کے لیے پی آئی اے میں ضرورت سے کئی زیادہ سٹاف بھرتی کیا یہی وجہ ہے کہ لیگی رہنماء مشاہد اللہ صاحب کہتے ہیں کہ جعلی لائسنس رکھنے والے پائلٹس کو نوکریوں سے نہ نکالا جائے۔ پیٹرول کی قیمتوں پر اپوزیشن نے تنقید کی کہ وزیر اعظم مافیا کہ آگے ہار مان گئے اپوزیشن یاد رکھیں کہ ان سے بڑا مافیا اس ملک میں نہیں اپوزیشن یقین رکھیں مافیا کا علاج شروع ہوگیا ہے بس تھوڑا انتظار کریں وزیراعظم کی 24 سال کی جدوجہد رائیگاں نہیں جائیگی۔
![]()
یہ بھی پڑھیں، نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں: سندھ حکومت پر جب پریشر بڑھ جاتا ہے وہ سندھ کارڈ کھیلنے کی کوشش کرتے ہیں۔ حلیم عادل شیخ
https://www.nopnewstv.com/when-the-pressure-on-the/