Home / اہم خبریں / شرح سود میں کمی کے معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہونگے۔ سینئر سیاستدان و معروف تاجر رہنماء زاہد اعوان

شرح سود میں کمی کے معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہونگے۔ سینئر سیاستدان و معروف تاجر رہنماء زاہد اعوان

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) سینئر سیاستدان اور معروف تاجر رہنماء زاہد اعوان نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے شرح سود میں مسلسل کمی مستحسن اقدام ہے، شرح سود میں کمی کے معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہونگے۔ اپنے دفتر میں تاجروں سے ملاقات میں زاہد اعوان نے کہا کہ وفاقی حکومت ملک کی معیشت کی بحالی کیلئے شب روز محنت کررہی ہے اور حکومت کی مثبت پالیسیوں کی وجہ سے ملکی خسارہ کم ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا لاک ڈاؤن کی وجہ سے تاحال کاروبار مکمل طور پر بحال نہیں ہوسکا، حکومت کاروباری اداروں کو فعال کرکے معیشت کو مضبوط بناسکتی ہے۔ زاہد اعوان نے کہا کہ بھارت پاکستان کی عدم استحکام سے دوچار کرنے کیلئے دہشت گردی میں مصروف ہے، بھارت پاکستان کو ہمیشہ معاشی طورپر بدحال دیکھنا چاہتا ہے۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ پر حملے میں بھی بھارت کا ہاتھ ہے، پاکستان میں موجود بھارتی دہشت گرد ملک میں افرتفری پھیلاکر سرمایہ کاری رکوانا چاہتے ہیں۔ تاجروں سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ بلند شرح سود کاروبار کیلئے زہر قاتل ہے اور حکومت نے گزشتہ چند ماہ میں شرح سود کو 13 سے 7 فیصد کرکے انتہائی اہم اقدام اٹھایا ہے، حکومت کی کوششوں سے جلد پاکستان معاشی مشکلات سے چھٹکارہ حاصل کرلے گا۔

 

یہ بھی پڑھیں، نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں: پی آئی اے کے بدلے اسٹیل مل فروخت کرنے کے دعویدار وزیر اعظم عمران خان کو معیشت کا درس نہ دیں۔ رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان
https://www.nopnewstv.com/dont-teach-economics-to-pm/ ‎

About admin

یہ بھی پڑھیں

جسٹس منیب اختر قائم مقام چیف جسٹس پاکستان مقرر عہدے کا حلف اٹھا لیا

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منیب اختر نے قائم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے