تازہ ترین
Home / اہم خبریں / وزیراعظم کراچی سے ہونے والی زیادتیوں کا حساب لیں۔ کاشف نظامی

وزیراعظم کراچی سے ہونے والی زیادتیوں کا حساب لیں۔ کاشف نظامی

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان تحریک انصاف لیبر ونگ کراچی ریجن کے انفارمیشن سیکرٹری کاشف نظامی نے کہا ہے کہ شہر قائد کو لاوارث نہ سمجھا جائے لاڑکانہ والوں کو پیرس کا خواب دکھانے والی سندھ حکومت نے کراچی کو بھی موئن جو دڑو میں تبدیل کردیا ہے، کراچی کے شہریوں کا پانی ، بجلی بند کر کے متحدہ بانی سے زیادہ زرداری سرکار کھا رہی ہے، زندگی کی بنیادی سہولیات سے لوگوں کو محروم کیا جا رہا ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے لیبر ونگ کراچی ریجن کے دفتر سے جاری کردہ بیان میں کیا، کاشف نظامی کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت بجلی اور پانی بند کر کے عوام کو گھروں سے نکل کر احتجاج کرنے پر مجبور کرتی ہے اور پھر سندھ پولیس سے ایف آئی آر درج کروا کہ کراچی کے نوجوانوں پر مجرم ہونے کی مہریں لگائی جاتی ہیں تاکہ آنے والے وقتوں میں کراچی کے نوجوان ان کے مقابلے میں نہ کھڑے ہو سکیں ، انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کراچی کے لوگوں کے مسائل کو حل کرنے میں بالکل بھی سنجیدہ نہیں ہے، بلدیاتی انتخابات سندھ حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوں گے، سندھ حکومت کے وزراء کے الیکٹرک اور ٹینکر مافیہ کے آلاکار بنے ہوئے ہیں اور ملی بھگت سے شہر قائد کے شہریوں کو اذیت پہنچائی جارہی ہے، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان بہت جلد کراچی کے ساتھ ہونے والی نہ انصافیوں کا حساب لیں گے، سندھ حکومت کو شہر قائد کے باسیوں کے ساتھ کیے جانے والے تمام مظالم کا جواب دینا ہوگا، لاڑکانہ اور دیگر شہروں سے آئے ہوئے وزراء کو شہر قائد کے لوگوں کی پریشانیاں نظر نہیں آتیں اور نہ ہی یہ لوگ عوام کی خدمت کرنے کے لیئے اقتدار میں آئے ہیں ، پیپلز پارٹی چوروں کا وہ ٹولہ ہے جو لوٹ مار کر رہے ہیں اور غریبوں کا پیسہ عیاشیوں میں اڑ ا رہے ہیں ، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سمیت پوری سندھ کابینہ لٹیروں کا گروہ ہے جو گزشتہ بارہ سالوں سے سندھ کو لوٹ رہے ہیں لیکن وزیراعظم عمران خان بہت جلد عوام کے ایک ایک روپے اور بوند بوند پانی کا ان سے حساب لیں گے۔

 

یہ بھی پڑھیں، نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں: پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما طاہر ملک کا پاکستان ایسوسی ایشن آف پریس فوٹوگرافرز (پیپ) کے نومنتخب ارکان کو مبارکباد
https://www.nopnewstv.com/pti-central-lead…ik-congratulates/

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

وزیراعلیٰ سندھ کی قومی پیغامِ امن کمیٹی کے وفد سے ملاقات، مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے عزم کا اعادہ

کراچی (رپورٹ، ذیشان حسین) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے قومی پیغامِ امن کمیٹی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے