تازہ ترین
Home / اہم خبریں / محکمہ زراعت نے آم کے باغبانوں کو مشینی طریقہ سے ملی بگ کے تدارک کی ہدایت

محکمہ زراعت نے آم کے باغبانوں کو مشینی طریقہ سے ملی بگ کے تدارک کی ہدایت

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) محکمہ زراعت نے آم کے باغبانوں کو مشینی طریقہ سے ملی بگ کے تدارک کی ہدایت کی ہے اورکہا گیا ہے کہ 80 فیصد سے زائد تدارک کے ذریعے آم کے درخت کو معاشی نقصان سے بچایا جاسکتا ہے۔ ترجمان محکمہ زراعت نے بتایا کہ اس مقصد کیلئے پلاسٹک یا شیشہ پلاسٹک کی 8 سی 10 انچ چوڑی پھٹیوں کی مدد سے درخت کے تنے کے گرد مخروطی قیف نما پھندے والے سلپری بینڈز بنائے جاتے ہیں اور یہ بینڈز لگانے سے پہلے تنے پر موجود دراڑوں اور شگافوں کو مٹی کے گارے سے ہموار کیا جاتا ہے تاکہ بینڈز لگانے کے بعد کوئی ملی بگ ان دراڑوں یا شگافوں سے نہ گزر سکے۔ انہوں نے بتایا کہ پلاسٹک بینڈ کو نچلی سطح سے درخت کے تنے پر چسپاں کرکے گریس لگادی جاتی ہے۔

 

یہ بھی پڑھیں، نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں: وزیراعظم کراچی سے ہونے والی زیادتیوں کا حساب لیں۔ کاشف نظامی
https://www.nopnewstv.com/the-prime-minister-should-take/

About admin

یہ بھی پڑھیں

فارم 47 سے بنی جعلی حکومت کسانوں کا استحصال کر رہی ہے

کھاد، بجلی اور ڈیزل بہت زیادہ مہنگا ہو گیا ہے، کسان انتہائی پریشان ہے جعلی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے