تازہ ترین
Home / اہم خبریں / اگر شہر میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور اوور بلنگ کا سلسلہ بند نہ کیا تو کے الیکٹرک کے ہیڈ آفس کے باہر احتجاجی دھرنا دینے پر مجبور ہونگے۔ طاہر ملک مرکزی رہنما پی ٹی آئی

اگر شہر میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور اوور بلنگ کا سلسلہ بند نہ کیا تو کے الیکٹرک کے ہیڈ آفس کے باہر احتجاجی دھرنا دینے پر مجبور ہونگے۔ طاہر ملک مرکزی رہنما پی ٹی آئی

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما طاہر ملک نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک کی جانب سے طویل غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور اوور بلنگ نے کراچی کے غریب شہریوں کی زندگی اجیراً کردی ہے۔ گھنٹوں کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے باوجود ہزاروں روپے کے بل بھیجنا غریب عوام کی جیب پر ڈاکا ڈالنے کے برابر ہے۔کراچی کے شہری کے الیکٹر ک کی غنڈہ کردی اور من مانی سے تنگ آچکے ہیں۔ طاہر ملک نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت میں اتنی جرات نہیں کہ کے الیکٹرک کی من مانیوں پر ان سے جواب طلب کر سکے۔ ایک طرف لاک ڈاون میں عوام کو گھروں میں رہنے کی تلقین کی جارہی ہے تو دوسری جانب کے الیکٹرک گھنٹوں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کر کے شہریوں کو گھروں سے باہر نکلنے پر مجبور کر رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کے الیکٹرک فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کا بہانا بنا کر شہریوں سے اوور بلنگ کی مد میں کروڑوں روپے لوٹ چکی ہے۔ ہم کے الیکٹرک انتظامیہ کو خبردار کرتے ہیں کہ اگر شہر میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور اوور بلنگ کا سلسلہ بند نہ کیا تو ہم عوام کے ساتھ کے الیکٹرک کے ہیڈ آفس کے باہر احتجاجی دھرنا دینے پر مجبور ہونگے۔

 

 

یہ بھی پڑھیں، نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں: ملک بھر کو آکسیجن فراہم کرنے والا کراچی وینٹیلیٹر پر آگیا ہے۔ الطاف شکور چیئرمین پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی
https://www.nopnewstv.com/karachi-which-provides-oxygen-to/ ‎

About admin

یہ بھی پڑھیں

ہائیکورٹ ایمپلائز الیون نے سجاس کو 83 رنز سے شکست دے دی، ہارون مروت کی شاندار سنچری، ساجد علی پیچوہو کی برق رفتار نصف سنچری، آصف موسیٰ کے 43 رنز

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) نیا ناظم آباد اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے دوستانہ کرکٹ میچ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے