کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) بانی پاکستان محمد علی جناح کے نواسے محمد اسلم جناح طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔ محمد اسلم جناح نے قائد اعظم محمد علی جناح کے چچا کی بیٹی شیریں بائی کا نواسہ ہونے کا دعویٰ کیا تھا جبکہ ماضی میں پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں ان کو مراعات سے بھی نوازا گیا تھا۔ جہانگیر آباد میں کئی دہائیوں تک کسمپرسی کی حالت میں زندگی گزارنے والے محمد اسلم جناح علالت کے سبب 70 سال کی عمر میں خالق حقیقی سے جا ملے۔ اسلم جناح کی عزیزہ رخسانہ جناح کے مطابق وہ کئی روز سے علیل تھے۔ مرحوم نے پسماندگان میں بیوہ اور ایک بیٹی کو چھوڑا ہے۔
![]()
یہ بھی پڑھیں، نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں: بی این پی اور جے یو آئی ف نے بلوچستان حکومت گرانے کیلئے کمر کس لی
https://www.nopnewstv.com/bnp-and-jui-f-ha…alized-political/