Home / اہم خبریں / پاکستان میں اقلیتیں محفوظ اور آزاد ہیں امریکہ تعصب پسند ی سے باہر نکلے۔ سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری

پاکستان میں اقلیتیں محفوظ اور آزاد ہیں امریکہ تعصب پسند ی سے باہر نکلے۔ سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری

 

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ پاکستان میں اقلیتیں محفوظ اور آزاد ہیں، امریکہ تعصب پسندی سے باہر نکلے، امریکہ میں گوروں اور کالوں کے نسلی تعصب نے امریکی اور مغربی چہرہ بے نقاب کردیا ہے، دین اسلام دنیا کا واحد مذہب ہے جس میں ہر قسم کے زبان، رنگ و نسل کے تعصب کی مذمت کرتا ہے، دین اسلام نے واضع پیغام دے دیا کہ گورے کو کالے پر اور کالے کو گورے پر عربی کو عجمی پر اور عجمی کو عربی پر کوئی فوقیت حاصل نہیں متقی و پرہیزگار اللہ کے نزدیک پسندیدہ ہیں، امریکہ دوسروں کے ملک میں مذہبی آزادی کو سلب کرنے کی بجائے امریکہ میں نسلی تعصب کو ختم کرنے پر دھیان دے، ختم نبوت کا تحفظ کرنا اسلام کی اساس ہے، حکمران ختم نبوت کے تحفظ کیلئے سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کی طرز حکمرانی کو اپنائیں، پاکستان کے عوام ختم نبوت صلی الله آلہ وسلم کے قانون کے تحفظ کیلئے ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہیں، استحصالی قوتیں غلطی پر نہ رہے آرٹیکل 295- سی اور298- اے کو تبدیل یا ختم کرنے کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا، امریکن کمیشن برائے بین الاقوامی آزادی مسلم ممالک کی طرف دیکھنے کی بجائے امریکہ میں نسلی تعصب ختم کرنے پر توانائی خرچ کرئے، اسلام و ملک دشمن کسی بھی سازش کو کامیاب ہونے نہیں دینگے، پاکستان کے آئینی، عدالتی، سیاسی و مذہبی اُمور میں امریکی حکام کی مداخلت پاکستان کی خود مختاری پر حملہ تصور کرینگے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی آزادی کی پاکستان کے آئین اور دین اسلام میں مداخلت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کیا، ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ اقلیتوں کے تحفظ کا درد رکھنے والوں کو بھارت میں مسلمانوں کی نسل کشی کیوں نظر نہیں آرہی، امریکی کمیشن کی کیا یہ بین الاقوامی آزادی جن ممالک میں مسلمانوں پر ظلم ہورہا ہے بلیک عینک لگا لیتے ہیں، کشمیر، فلسطین، شام، برما اور بھارت میں مسلمانوں پر قتل عام اولیاء اللہ اور انبیاء کرام کے مزارات کی بے حرمتی کی جارہی ہے، امریکہ عالمی برادری اور اقوام متحدہ خاموش کیوں کیا مسلمانوں کا خون خون نہیں ہے، امریکی کمیشن بین المذاہب کو فروغ دینے کی بجائے نفرتوں کو جنم دے رہا ہے، پاکستان میں توہین رسالت کے قوانین اسلام کی عین روح کے مطابق ہیں، اسلام دشمن قوتوں کو اس قانون کا خوف لرزہ اس لئے ہے کہ وہ اپن ناپاک عزائم پورا کرنے میں کامیاب نہیں ہورہے ہیں۔

 

یہ بھی پڑھیں، نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں: پولیس کا یارانہ قانون کی تمام حدیں توڑ گیا https://www.nopnewstv.com/34846-news/

About admin

یہ بھی پڑھیں

فاطمہ ثناء کی ریکارڈ ساز بیٹنگ، پاکستان ویمنز کا زمبابوے کو وائٹ واش

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) پاکستان ویمنز ٹیم نے زمبابوے کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے