Home / اہم خبریں / پولیس کا یارانہ قانون کی تمام حدیں توڑ گیا

پولیس کا یارانہ قانون کی تمام حدیں توڑ گیا

گجرات (رپورٹ سلیمان بٹ) پولیس کا یارانہ قانون کی تمام حدیں توڑ گیا سیدہ انصاف لینے تھانے گئی الٹا اپنے بیٹوں پر مقدمہ درج کروا بیٹھی آئی جی پنجاب شعیب دستگیر ،آر پی او ریاض نذیر گاڑا گوجرانوالہ، ڈی پی او گجرات سید توصیف حیدر اورایس پی انویسٹی گیشن سید مصطفےٰ گلیانی سے نوٹس لینے کی اپیل ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ لاری اڈا کے ایس ایچ او مبشر مقصود کو سید زادی ثوبیہ سلیم نے درخواست دی کہ چند غنڈہ صفت افراد اور خواتین اُم کلثوم اور شمیم اختر نے میرے گھر پر دھاوا بول دیا اُم کلثوم (جو کہ اپنی حرکتوں کی بدولت پہلے بھی ضلع بدر ہو چکی ہے) نے میری بیٹی کنزہ فاطمہ پر چھری سے قتل کرنے کی غرض سے وار کیا۔ جو چھری میری بیٹی کی آ نکھ پر لگی ہمارے گھر میں داخل ہو کر ملزمان نے زیادتی کی ان کے خلاف کاروائی کی جائے جس کا میڈیکل بھی عزیز بھٹی شہید ہسپتال سے جاری ہوا لیکن جب درخواست پر کاروائی کا پوچھنے کے لئے سید زادی بمعہ اپنے بیٹوں شہباز رضا، ذیشان حیدر کے تھانہ میں گئی تو پولیس نے اپنا یارانہ نبھاتے ہوئے ہماری بات سننے کے بجائے میرے بیٹوں کو بیٹھا لیا اور اُلٹا چند گھنٹوں میں مخالفین سے ملی بھگت کر کے ہماری درخواست پر کاروائی کرنے کے بجائے نئی درخواست پر جھوٹا اور اب نارمل بچی کا واقعہ بنا کر مقدمہ درج کر لیا اور ہماری درخواست کو ردی کی ٹوکری کی نظر کر دیا جس پر میڈیاکے نمائندوں نے اہل محلہ سے تمام معاملہ کی پوچھ گچھ کی تواہل محلہ نے زناء کیس کو سرا سر جھوٹا اور بے بنیاد قرار دیا بلکہ تھانہ لاری اڈا پولیس نے یزیدانہ روش اور ہٹ دھرمی کی بنا پر دوسرے بیٹے پر بھی جھوٹی FIRدرج کرکے مقدمہ درج کردیا۔ اور جب سید زادی اپنے بیٹوں کو تھانہ لاری اڈا میں کھانا دینے گئی تو وہاں موجودSHO مبشر مقصود نے بد تمیزی کی اورمکا مارنے کی کوشش کی اور کہا کوئی کھانا وغیرہ نہیں دیا جائے گا اور آپ لوگوں میں سے جو بھی تھانہ لاری اڈا میں آیا اس کو حوالات میں بند کردیں گے بلکہ سید زادی نے دوسرے دن میڈیا سے رابطہ کرکے یہ بتایا کہ رات گئےمیرے بیٹے پر تشددکیا گیا جس کی وجہ سےاس کی طبیعت کافی خراب ہوچکی ہے میں اعلیٰ حکام سے گزارش کرتی ہوں کہ خدارا انصاف کے تقاضے پورے کرتے ہوئے تمام معاملہ کی اعلیٰ سطح پر انکوائری کی جائے اور یہ بھی چیک کیاجائے کہ ہمارے مخالفین جو کہ گندے کردار کی وجہ سے ضلع بدر ہوچکے ہیں کہ موبائلز کے ڈیٹا اور تمام ریکارڈ چیک کیا جائے کہ ان کے پیچھے کونسا کونسا گینگ کام کررہاہے اور ان کے رابطے کن سے ہیں۔ہمیں اور ہماری پوری فیملی کو متعلقہ تھانہ پولیس اور مخالفین سے جان کا خطرہ ہے ملزمان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ہمیں انصاف دلایا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

فاطمہ ثناء کی ریکارڈ ساز بیٹنگ، پاکستان ویمنز کا زمبابوے کو وائٹ واش

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) پاکستان ویمنز ٹیم نے زمبابوے کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے