کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) کورونا ایمرجنسی سائیکل سواروں کے لیئے احتیاطی تدابیر اور محفوظ اصول۔ کمشنر کراچی نے سائیکل سواروں کے لئے ایس او پی جاری کردیے۔ سائکل سواروں پر لازمی ہوگا کہ وہ احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔ جو خلاف ورزی کریں گے ان کے خلاف ٹریفک قوانین کے تحت کارروائی ہو گی، نوٹیفکشن۔ سائیکل بھی ایک گاڑی ہے دوسری تمام گاڑیوں کی طرح اس پر بھی تمام ٹریفک قوانین عائد ہوتے ہیں۔ لہذا وہ بھی محفوظ سائیکل چلانے کے لئے ٹریفک قوانین پر عمل کریں۔ ٹریفک سگنلز، ٹریفک اشاروں اور ٹریفک نشانات کے ذریعے دی گئی ہدایات پر عمل کریں۔ سائیکل چلانے کے لئے لازمی ہوگا کہ وہ سائیکل ہیلمٹ پہنیں۔ سائیکل سواروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ سائیکل پر سوار ہونے سے پہلے سائیکل کی حالت کو اچھی طرح چیک کریں۔ یقین کرلیں کہ ٹائر میں ہوا ہو اور بریک ٹھیک کام کر رہے ہوں۔ اگر گروپ میں چلارہے ہیں تو سماجی فاصلہ رکھیں۔ رات میں سائیکل کے محفوظ اصول پر عمل کریں سائیکل چلاتے وقت سیاہ یا گہرے رنگ کے لباس پہننے سے گریز کریں کہ سیاہ لباس میں رات میں آپ دوسروں کو واضح نظر نہیں آتے۔ سفید یا چمکدار رنگ کا لباس پہنیں۔ سفید لباس پہنے والوں کو رات میں دیکھنا ممکن ہوتا ہے۔ یا لباس پر کسی بھی قسم کا ریفلیکٹیو میٹریل چسپاں کرلیں تاکہ واضح طور پر دوسری گاڑیاں آپ کو دیکھ سکیں۔ سائیکل پر سامان رکھنے سے گریز کریں اگر سامان رکھنے کی محفوظ جگہ سائیکل کے پیچھے ہو تو محفوظ حد تک سامان رکھا جاسکتا ہے۔ یاد رکھیں سڑک کی حالت اور سڑک پر بعض اشیا آپ کے لئے خطرہ کا باعث بن سکتی ہے اس سے بچیں۔ سڑک پر گڑھوں، ٹوٹے شیشوں کے ٹکڑوں سے اور دیگر غیر محفوظ چیزوں سے بچیں جن سے پھسلنے کا خطرہ ہو۔ سائیکل چلانے کے محفوظ اصولوں پر عمل کریں سڑک پر انتہائی بائیں جانب کم رفتار لین میں چلائیں ٹریفک کی مخالف رخ پر چلانا خطرناک ہے اس سے گریز کریں۔
![]()
یہ بھی پڑھیں، نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں: ٹڈی دل کی طرح سندھ میں پیپلزپارٹی کی حکومت نے عوام کے وسائل کو نقصان پہنچایا ہے۔ حلیم عادل شیخ
https://www.nopnewstv.com/sindh-government-has-not-yet-made-any/