کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء و رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر نے ڈی سی کورنگی اور ڈسٹرکٹ وائس چیئرمین کورنگی بلدیاتی مسائل کے حوالے سے خط لکھا خط میں واضح بیان میں کہا کہ کورنگی اللہ والا ٹاؤن میں اسٹریٹ لائٹس نصب کروائی جائیں اور نالے کی صفائی کی جائے، پی ٹی آئی رکن کا صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ سے کورنگی کے بلدیاتی مسائل کے حوالے سے بھی رابطہ ہوا صوبائی وزیر کی جانب سے بلدیاتی مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی، اس موقع پر رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر نے کہا کہ علاقے میں موجود نالا مخدوش صورتحال اختیار کر رہا ہے نالا گندگی کے باعث اپنی حد و اونچائی کو پار کر رہا ہے جسے سڑک پر پانی جمع ہوجاتا ہے اسٹریٹ لائٹس نہ ہونے کے باعث حادثات معمول بن گئے ہیں، عوام کے تحفظ کے لیے نالے کے اطراف دیوار بنائی جائے، کورونا کی صورتحال میں علاقے میں صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھنا ہوگا، ضلعی انتظامیہ کورنگی کے مسائل حل کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات کریں، مسائل کے حوالے سے صوبائی وزیر کی یقین دہانی پر شکریہ ادا کرتے ہیں، امید کرتے ہیں کہ انتظامیہ جلد از جلد مسائل کے حل کے لیے حتمی فیصلہ کریگی۔
![]()
یہ بھی پڑھیں، نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں: کورونا ایمرجنسی سائیکل سواروں کے لیئے احتیاطی تدابیر اور محفوظ اصول۔ کمشنر کراچی نے سائیکل سواروں کے لئے ایس او پی جاری کردیے
https://www.nopnewstv.com/precautions-and-safety-rules-for/