تازہ ترین
Home / اہم خبریں / مسلسل عوام دشمن اعلانات کی وجہ سے سندھ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکی ہے۔ حلیم عادل شیخ

مسلسل عوام دشمن اعلانات کی وجہ سے سندھ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکی ہے۔ حلیم عادل شیخ

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی نائب صدر و پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے سندھ حکومت کی کارکردگی کے لئے میڈیا کے لئے جاری کردہ اپنے وڈیو پیغام میں کہا ہے کہ گزشتہ تین روز سے سائیں سرکار بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکی ہے، سندھ کی عوام نے ان کا مکروہ چہرہ دیکھ لیا ہے، پیپلز پارٹی نے عوام کے لئے کچھ نہیں کیا راشن بھی مارکیٹ میں فروخت ہوتا رہا، صرف لاک ڈاؤن کرنے سے عوام میں خوف پھیلانے کے سوا سندھ حکومت نے کچھ نہیں کیا، کچھ روز پہلے پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے پریس کانفرس میں کہا سندھ حکومت کی کارکردگی بیان کروں گا، بلاول زرداری نے پوری پریس کانفرنس ختم ہونے کے بعد بھی سندھ حکومت کی کارکردگی بیان نہیں کی، کیوں کارکردگی بتانے کے لئے بلاول کے پاس کچھ نہیں تھا صرف جھوٹ بولتے رہے، افسوس کی بات ہے دو وزراء سعید غنی ہیں جو بد تمیزی میں پی ایچ ڈے کر کے بیٹھے ہیں، گزشتہ روز ناصر شاہ صاحب نے کہا ابھی تک وفاق نے بی آئی ایس پی کی مستحقین رقم دی ہے ان کے پاس معلومات نہیں شاید بی آئی ایس پی کی رجسٹرڈ مستحقین صرف 40 لاکھ ہیں جبکہ احساس کیش ایمرجنسی پروگرام کے تحت ابھی تک 68 لاکھ خاندانوں کو 83 ارب روپے مل چکے ہیں، اس پروگرام کے تحت ایک کروڑ چالیس لاکھ خاندانوں کو پہلے مرحلے میں 12000 روپے دیئے جارہے ہیں، گزشتہ روز وزیر اعظم نے مزید 70 ارب روپے کا پیکیج دینے کا اعلان کیا ہے، وفاق نے سندھ کو ڈیڑ لاکھ سے زائد ڈاکٹروں کو پی پی ایس دیئے ہیں 8 لاکھ سرجیکل ماسک دیئے ہیں 2 لاکھ تیس ہزار این 95 ماسک دیئے گئے ہیں، وفاق نے سندھ کو 77 ہزار کورونا کی تشخیص کٹس دی گئی ہیں، ایک کروڑ ڈالر ورلڈ بنک کے وفاق نے سندھ حکومت کو دیئے اتنا کچھ ملنے کے باوجود یہ لوگ جھوٹ اور الزامات لگا رہے ہیں، پیپلز پارٹی نے عوام کے لئے کچھ نہیں کیا ہے سوائے عوام کو پریشان کرنے کے سندھ حکومت کے پاس کرنے کے کچھ نہیں ہے وزیر اعظم پاکستان پر الزامات لگانے کے سوا ان کے پاس کچھ نہیں ہے، عوام کے لئے کچھ نہیں کیا اب کچھ کر لیں تاکہ عوام کو رلیف آپ کی طرف سے بھی مل سکے۔

 

یہ بھی پڑھیں، نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں: وفاق اور صوبہ تنازعہ میں غریب عوام پس رہی ہے، سندھ پولیس محلہ اور گلیوں میں غریب ریڑھی بانوں کو ہلاکو خانیاں دکھا رہی ہے۔ عبدالحاکم قائد رہنما پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی
https://www.nopnewstv.com/poor-people-are-being-pushed-in/ ‎

About admin

یہ بھی پڑھیں

وزیراعلیٰ سندھ کی قومی پیغامِ امن کمیٹی کے وفد سے ملاقات، مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے عزم کا اعادہ

کراچی (رپورٹ، ذیشان حسین) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے قومی پیغامِ امن کمیٹی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے