کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء و سربراہ بیت المال سندھ حنید لاکھانی نے سیلانی ویلفیئر کے عارف لاکھانی کی جانب سے رات گئے ٹھٹھہ کے مختلف علاقوں میں امدادی سرگرمیاں کی گئیں لوگوں میں راشن پانی، کپڑے اور دیگر اشیاء ضروریہ تقسیم کی گئیں اس موقع پر رہنماء تحریک انصاف و سربراہ حنید لاکھانی نے کہا کہ سندھ کے حکمران کیا جواب دیں گے جو یہاں عوام کا حال کردیا ہے سیلانی ویلفیئر فاؤنڈیشن کی ٹیم اچھا کام کررہی ہے مخیر حضرات سے درخواست کرتا ہوں کہ اس وقت اپنے دلوں کے دروازے کھول کر مدد کریں ٹھٹہ کے مستحق افراد بھوک سے مر رہے ہیں مستحق افراد ایک روٹی کے لیے ترس رہے ہیں حکمرانوں نے اپنی انکھیں بند کی ہوئی ہیں ٹھٹہ کے لوگوں کے گھروں میں صرف نمک موجود ہے یہ مستحق لوگ پانی اور نمک پر زندگی بسر کررہے ہیں ان مستحق افراد کی آواز سننے والا کوئی نہیں ہے صوبائی حکمران کو ان مستحق افراد کے درد کو سمجھنا چاہیے اس موقع پر سیلانی ویلفئیر عارف لاکھانی نے کہا کہ سیلانی کی جانب سے20 لاکھ راشن کی تقسیم کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے ہماری کوشش ہے کہ لوگوں کو ان کے گھروں میں راشن دیے جائیں پانی کی قلت کو محسوس کرتے ہوئے 6 لیٹر پانی بھی فراہم کررہے ہیں۔
![]()
یہ بھی پڑھیں، نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں: رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر کورنگی میں خواتین کے ساتھ ڈکیتی اور لوٹ مار کے واقعے سے متعلق پولیس کی کارکردگی پر برہم
https://www.nopnewstv.com/raja-azhar-membe…f-sindh-assembly/