کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کی ہدایت پر کاروباری اور تجارتی مراکز کھولنے سے متعلق جائزہ لینے کے لئے صوبائی وزرا پر مشتمل قائم جائزہ کمیٹی نے اپنی سفارشات کو حتمی شکل دیدی ہے اور آج وزیر اعلی سندھ کو پیش کر دی ہے۔ اس سے قبل اتوار کو کمشنر کراچی کے دفتر میں جائزہ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں کمیٹی کے ارکان صوبائی وزراء سعید غنی، ناصر حسین شاہ، امتیاز شیخ، مکیش کمارچاﺅلہ اور کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے شرکت کی۔ اجلاس میں تاجر برادری کے رہنماﺅں کی تجاویز کی روشنی میں سفارشات کو حتمی شکل دی گئی۔ کمشنر کراچی دفتر سے جاری ہینڈ آوٹ میں کہا گیا ہے کہ جائزہ کمیٹی کی سفارشات وزیر اعلی سندھ کو پیش کردی گئی ہیں۔ وزیر اعلی سندھ مشاورت کے لئے وفاقی حکومت کو پیش کریں گے تاکہ پورے ملک میں ایک ہی ایس او پی کے تحت کاروباری اور تجارتی مراکز کھولنے کے حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ کیا جاسکے۔
![]()
یہ بھی پڑھیں، نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں: سربراہ بیت المال سندھ حنید لاکھانی اور سیلانی ویلفیئر کے عارف لاکھانی نے رات گئے ٹھٹھہ کے مختلف علاقوں میں امدادی سرگرمیاں کیں
https://www.nopnewstv.com/the-team-of-sayl…lfare-foundation/