Home / اہم خبریں / صحافیوں کو ڈبل سواری کی پابندی سے مستثنیٰ قرار دیا جائے۔ کے یو جے دستور

صحافیوں کو ڈبل سواری کی پابندی سے مستثنیٰ قرار دیا جائے۔ کے یو جے دستور

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) کراچی یونین آف جرنلسٹس (دستور) نے حکومت سندھ، محکمہ داخلہ سندھ اور ایڈیشنل آئی جی سندھ کی جانب سے صحافیوں پر ڈبل سواری کی پابندی کی کے فیصلے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کے کہ اس پابندی کو فی الفور ختم کیا جائے کے یو جے دستور کے صدر ریاض احمد ساگر، سیکریٹری محمد عارف خان اور ارکان مجلس عاملہ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ عامل صحافی پہلے ہی شدید مالی مشکلات کا شکار ہیں ان حالات میں صحافی اپنی پروفیشنل زمہ داریوں کی ادائیگی کے لیے اپنے ساتھی صحافیوں کے ساتھ دفتر آرہے ہیں اور اسی طرح اپنے اسائنمنٹ پر بھی یہ سہولت حاصل کر رہے ہیں لیکن حکومت سندھ نے صحافیوں سے یہ استثناء واپس لیتے ہوئے ان پر ڈبل سواری کی پابندی عائد کر دی یے کے یو جے دستور کا کہنا ہے کہ کرفیو میں بھی صحافی ڈبل سواری کی پابندی سے مستثنیٰ رہے ہیں لیکن ڈبل سواری پر پابندی کے حکومتی فیصلے سے صحافیوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے، ڈبل سواری کی پابندی کی وجہ سے سیکڑوں صحافیوں کو دفتر اور اسائنمنٹ پر آنے جانے میں بڑی مشکلات کا سامنا ہوگا، ڈبل سواری کی پابندی کی وجہ سے کئی صحافیوں کی نوکریاں ختم ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے، کے یو جے دستور نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت حکم نامے کو فوری طور پر واپس لے اور صحافیوں کو بدستور ڈبل سواری کی پابندی سے مستثنیٰ رکھا جائے۔

 

یہ بھی پڑھیں، نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں: نوشہرو فیروز کی تحصیل پڈعیدن کے مونو ٹیکنیکل کالج میں قائم قرنطینہ سینٹر سے 94 تبلیغی جماعت کے ساتھیوں کو روانہ کردیا گیا
https://www.nopnewstv.com/94-tablighi-jama…-dispatched-from/ ‎

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

سندھ کو موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے 6.4 ارب ڈالر کی اضافی سرمایہ کاری درکار، پی آئی ڈی سی

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) پارٹنرز اِن ڈویلپمنٹ اینڈ کنسلٹنسی (پی آئی ڈی سی) کی نئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے