ایبٹ آباد (رپورٹ: عتیق سلیمانی) ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد محمد مغیث ثناء اللہ کی ہدایات پر ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کی خصوصی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد ڈاکٹر مجتبی بھروانہ نے گورنمنٹ ڈگری کالج نمبر 01 کا دورہ کیا اور جاری کیش کی تقسیم کے کام کا جائزہ لیا تاکہ تمام لوگوں کو بغیر کسی تکلیف کے رقوم کی منتقلی کو ممکن بنایا جائے۔ انہوں نے سٹاف کو کورونا سے بچاؤ کے لیے ہینڈ سینیٹائزر کے استعمال پر زور دیا تاکہ فنگر پرنٹ سنسر کے استعمال کی وجہ سے لوگوں میں کورونا سے بچاؤ کو ہر ممکن طور پر ختم کیا جائے، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ون ماروی ملک نے گورنمنٹ ڈگری کالج (گرلز) نواں شہر اور کامرس کالج (گرلز) میر پور کا دورہ کیا۔ انہوں نے رقوم کی منتقلی کے لیے کیے گئے انتظامات اور لوگوں کے لیے سہولیات کا جائزہ لیا اور ڈیوٹی پر مامور تحصیل ریونیو سٹاف کو ضروری ہدایات جاری کیں۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر تھری ایبٹ آباد امین الحسن ہائر سیکنڈری سکول ہرنو عزیز آباد، تحصیلدار ایبٹ آباد اور نائب تحصیلدار ایبٹ آباد فیلڈ سٹاف کے ہمراہ گورنمنٹ ڈگری کالج قلندرآباد، گرلز کامرس کالج میر پور، تحصیلدار لوئر تناول فیلڈ سٹاف کے ہمراہ گورنمنٹ ڈگری کالج شیروان میں اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔
![]()
یہ بھی پڑھیں، نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں: میرپورخاص میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرکے دکانین کھولنے پر پولیس کا بڑا ایکشن 57 دکاندار اور عام شہری گرفتار
https://www.nopnewstv.com/major-action-of-police-on-opening/