میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) کراچی سے جنسی درندگی کے لئے فروخت کی جانے والی 12 سالہ لڑکی کو ایس ایچ محمود آباد پولیس افتخار باجوہ نے بر آمد کرلیا، لڑکی عدالت میں پیش کرنے کے بعد سول ہسپتال میرپورخاص سے طبی معائنہ کرایا گیا، کراچی کے علاقے لیاری کی رہائشی 12 سالہ (ف) بنت محمد اسلم پٹھان کو جنسی درندوں نے اپنی حوس مٹانے کے لئے میرپورخاص میں مقامی مشہور فحاش کا اڈا چلانے والے ( ع خ) نے (ب گ) کو فروخت کی جس کے بعد (ب گ) نے اس بچی کو ایک لاکھ روپے میں فحاش (اخ) کو فروخت کیا، برآمد ہونے والی بچی کی جنسی زیادتی میں ایک درجن سے زائد نام پولیس کے موصول ہوئے ہیں انہوں نے بچی کے ساتھ زیادتی کا انکشاف ہوا ہے، اس واقع پر ایس ایس پی میرپورخاص جاوید بلوچ نے سخت نوٹس لیکر بچی کو کراچی سے یہاں فحاش کام کے لئے لانے والے اور بچی سے زیادتی کرنے والے افراد کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔
![]()
یہ بھی پڑھیں، نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں: اب تک میرپورخاص کورونا وائرس سے پاک ضلع ہے عوام کو چاہئے کہ وہ احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں۔ ڈپٹی کمشنر میرپورخاص زاہد حسین میمن
https://www.nopnewstv.com/until-now-mirpur…us-free-district/