میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) پاکستان میں کورونا وائرس کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال اور علاج معالجے کی سہولیات کا جائزہ لینے کے لیئے، سپریم کورٹ آف پاکستان کے نامور وکیل اور ضلعی بار ایسو سی ایشن میرپورخاص کے صدر ایڈوکیٹ جان علی جونیجو کی سربراہی میں بار ایسوسی ایشن کے وفد نے سول ہسپتال کا دورہ کیا اور کورونا سے بچاؤ کے لئے کیے گئے اقدامات، آئسولیشن وارڈ ، کورنٹائن سینٹرز کے قیام پر سول سرجن سول ہسپتال میرپورخاص ڈاکٹر ہرچند بھیل سے سول ہسپتال میں جاکر ملاقات کی، اس موقع پر ضلعی بار ایسو سی ایشن کے نائب صدر سینئر وکیل ایڈوکیٹ عدنان خرم، جنرل سیکریٹری سینئر وکیل ایڈوکیٹ مولا بخش راہو اور سینئر وکیل سابق جنرل سیکریٹری ضلعی بار ایڈوکیٹ شوکت راہموں بھی موجود تھے، ایڈوکیٹ جان علی جونیجو نے سول ہسپتال کی انتظامیہ و سینئر ڈاکٹرز کی جانب سے کورونا وائرس سے بچاؤ اور کورنٹائن سینٹرز کے فوری قیام پر ڈاکٹرز اور ضلعی انتظامیہ کے کام کی تعریف کی اور کہا کہ ضلعی بار ایسو سی ایشن میرپورخاص کورونا سمیت دیگر بیماریوں کا علاج کرنے والے فرنٹ مین مسیحاؤں کی قانونی مدد کے لیئے ہر وقت حاضر ہیں۔
![]()
یہ بھی پڑھیں، نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں: کراچی سے جنسی درندگی کے لئے فروخت کی جانے والی 12 سالہ لڑکی کو محمود آباد پولیس میرپورخاص نے بر آمد کرلیا
https://www.nopnewstv.com/12-year-old-girl…exual-misconduct/