میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) سینیئر سپریٹنڈنٹ آف پولیس ضلع میرپورخاص جاوید بلوچ کی جانب سے ایس ایس پی آفس میرپورخاص میں ضلع بھر کے تمام تفتیشی افسران میں تفتیش کی مد میں رقوم کے چیکس کی تقسیم۔ تفصیلات کے مطابق سینیئر سپریٹنڈنٹ آف پولیس ضلع میرپورخاص جاوید بلوچ کی جانب سے ایس ایس پی آفس میرپورخاص میں ضلع بھر کے تفتیشی افسران میں تفتیش کی مد میں رقوم کے چیکس تقسیم کیئے گئے، جبکہ ضلع بھر کے تمام تفتیشی افسران نے تفتیش کی مد میں دیئے جانے والی رقوم کے چیکس وصول کئےـ اس موقع پر ایس ایس پی میرپورخاص جاوید بلوچ نے تمام تفتیشی افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ تفتیشی عمل میں ہر طرح کے دباؤ کو بالائے طاق رکھتے ہوئے انصاف کے تقاضوں کو ہر صورت پورا کیا جائے اور تفتیشی عمل کو مقررہ وقت پر مکمل کیا جائے، تاہم اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی کوتاہی کو برادشت نہیں کیا جائے گا، انہوں نے مزید کہا کہ تفتیشی عمل کو جدید بنیادوں پر استوار کرنا اور ٹھوس شواہد کی بنیاد پر ملزمان کو کیفر کردار تک پہچانا ہماری اولین ترجیح ہے۔
![]()
الخدمت فاؤنڈیشن جیسے ادارے ملک کا اثاثہ ہیں، جنکی انتھک اور بلا امتیاز خدمت سے معاشرے کے محروم طبقات مستفید ہوتے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر میرپورخاص زاہد حسین میمن
https://www.nopnewstv.com/organizations-su…s-the-al-khidmat/