کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) گزشتہ روز پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما و پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ کی تھیلیسیمیا کے مریضوں کو خون عطیہ کرنے کی اپیل کی تھی جس پر پی ٹی آئی ملیر کی جانب سے عسکری ٹاؤن کے شمائلہ اسکول میں خون جمع کرنے کے لئے کیمپ لگا دیا گیا۔ خون جمع کرنے کے لئے کورونا سے بچاؤ کی تمام احتیاطی تدابیر کو مدنظر رکھتے ہوئے خون کے عطیات جمع کئے گئے جمع شدہ خون کی بوتلیں عمیر سنا فاؤنڈیشن کے حوالے کی گئی تاکہ تھیلیسیمیا کے مریضوں تک پہنچائی جاسکیں۔ کیمپ پر پی ٹی آئی رہنماؤں و ورکروں کی جانب سے تھیلیسیمیا کے مریضوں کے لئے خون عطیات دیے۔
یہ بھی پڑھیں، نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں: چین نے پاکستان سے دوستی کا حق ادا کردیا۔ مشیر ساحلی امور محمود مولوی
https://www.nopnewstv.com/china-has-paid-the-right/
کیمپ پر پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما و پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ بھی موجود رہے۔ حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ آپ کی ایک بوتل خون کا عطیہ کسی کی جان بچا سکتی ہے۔ لاک ڈاؤن کی وجہ سے تھیلیسیمیا کے مریض پریشان ہیں۔ کسی کی جان بچانا اجر عظیم ہے شہری مریض کو خون عطیہ دینے کے لئے پہنچیں۔ عوام خوف کی وجہ سے خون دینے کے لئے بھی نہیں نکل رہے۔ کسی کی جان بچانے کا معاملہ ہے کراچی کی عوام بڑھ چڑھ کر حصہ لے۔ اس مشکل کی گھڑی میں ہم نے ایک قوم بن کر حالات کا مقابلہ کرنا ہے۔ کورونا وائرس ایک آفت ہے لاک ڈاؤن کی وجہ سے تھیلیسیمیا کے مریضوں کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔ کراچی کی عوام اپنے علاقوں میں بھی یہ خیر کا کام کر سکتی ہے۔
![]()