Home / اہم خبریں / رکن سندھ اسمبلی بلال غفار اپنے حلقے پی ایس 103 کی غریب عوام میں راشن تقسیم کرنے میں سرگرم

رکن سندھ اسمبلی بلال غفار اپنے حلقے پی ایس 103 کی غریب عوام میں راشن تقسیم کرنے میں سرگرم

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء و رکن سندھ اسمبلی بلال غفار نے گزشتہ روز اپنے حلقے پی ایس 103 کی غریب عوام میں راشن تقسیم کرنے کا خصوصی اہتمام کیا، حلقے میں راشن کی تقسیم کا عمل روزمرہ کی بنیاد پر کمانے والے افراد کے لیے کیا گیا اس موقع پر رکن سندھ اسمبلی بلال غفار نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے تحت غریب مزدور اور متوسط طبقہ متاثر ہوا، مشکل وقت ہے اشتراک عمل بے حد ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں، نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں: چین نے پاکستان سے دوستی کا حق ادا کردیا۔ مشیر ساحلی امور محمود مولوی

https://www.nopnewstv.com/china-has-paid-the-right/

کورونا وائرس نے پوری دنیا کو جکڑ رکھا ہے ملک میں شعبہ صحت سے تعلق رکھنے والے افراد ملک کے ہیروز ہیں عوام گھروں میں محدود رہیں آئسولیشن ہی اس وباء کا واحد علاج ہے،عوام احتیاط نہیں کررہے جس کے باعث کورونا کیسز میں اضافہ دیکھا جارہا ہے اللہ پاکستان کو اپنے حفظ و امان میں رکھے رکن سندھ اسمبلی نے مزید کہا کہ لاک ڈاؤن کی صورتحال میں پولیس کی چند کالی بھیڑوں کا عوام کے ساتھ رویہ ناقابل قبول ہے عوام گھبرائے ہوئے ہیں عوام کو پریشان نہ کیا جائے محکمہ کی کارکردگی کو چند عناصر ضائع کررہے ہیں جوکہ ایک شرمناک فعل ہے انہوں نے کہا کہ سندھ پولیس میں اچھے افسران اور اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں پولیس عوام میں آگاہی کو یقینی بناکر رویہ درست کرے بہادر پولیس، ٹریفک پولیس، رینجرز کے جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

جشنِ آزادی پر کے ایم سی اسپورٹس کمپلیکس میں دوستانہ واکنگ فٹبال میچ کا انعقاد

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) جشنِ آزادی پاکستان کے سلسلے میں کے ایم سی کمپلیکس میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے