Home / اہم خبریں / رواں ماہ سری لنکا میں ہونے والا ”شان پاکستان“ کورونا وائرس پھیلنے کی وجہ سے ملتوی کردیا گیا، شانِ پاکستان نئی تاریخوں کے اعلان تک موخر

رواں ماہ سری لنکا میں ہونے والا ”شان پاکستان“ کورونا وائرس پھیلنے کی وجہ سے ملتوی کردیا گیا، شانِ پاکستان نئی تاریخوں کے اعلان تک موخر

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) رواں مہینے میں سری لنکا کے لئے روانہ ہونے والا ”شان پاکستان“کارواں‘ دنیا بھر میں کورونا وائرس پھیلنے کی وجہ سے ملتوی کردیا گیا ہے۔ شان پاکستان نے ہمیشہ اپنی سماجی ذمہ داریوں کو سنجیدگی سے لیا ہے۔ مذکورہ بالا کے مطابق‘ ڈبلیو ایچ او اور حکومت پاکستان کے ضوابط کے مطابق کورونا وائرس وبائی بیماری کے بارے میں ڈبلیو ایچ او کے رہنماء اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ”شان پاکستان“جیسے عظیم الشان پروگرام کا انعقاد موخر کردیا گیا ہے۔ اس حوالے سے رواں ہفتے میں متعلقہ منظوریوں اور تبادلہ خیال کے بعد 23 مارچ (یوم پاکستان) کو نئی تاریخ کا اعلان متوقع ہے تاہم عارضی طور پر جون کا مہینہ اس پروگرام کے انعقاد کے لئے زیر غور ہے۔ شان پاکستان جو 21 سے 23 مارچ کو منعقد ہونا تھا لیکن کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کی وجہ سے بحیثیت ذمہ دار شہری شان پاکستان کے موخر کا فیصلہ کیا گیا ہے کیوںکہ اس واقعہ کی وجہ سے کوئی ایسا عمل نہ صرف ناقابل عمل ہے بلکہ تمام شرکاء کے لئے خطرہ بھی ہے۔ ہم زیادہ توانائی‘ طاقت اور وسعت کے ساتھ واپس آنے کے منتظر ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان، شان مسعود قیادت کریں گے

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے