تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ڈیرہ اسماعیل خان میں مختلف ٹریفک حادثات میں ماں بیٹے سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے

ڈیرہ اسماعیل خان میں مختلف ٹریفک حادثات میں ماں بیٹے سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) مختلف ٹریفک حادثات میں ماں بیٹے سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا، ریسکیو ذرائع کے مطابق تحصیل درابن کے علاقہ ترخوبہ پل کے قریب چنگ چی اور موٹر سائیکل کے تصادم میں موٹر سائیکل سوار سمیع اللہ ولد شیر زمان سکنہ کو ٹھہ اللہ داد درابن اور اسکی والدہ نور جان بی بی زخمی ہوگئے۔ جن کو فوری طور پر مفتی محمود میموریل ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ چودھوان پولیس نے اس واقعہ کا مقدمہ درج کرکے چنگ چی رکشہ ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔ دوسرے واقعہ میں تھانہ نواب کی حدود میں علاقہ شہبازی کے قریب تین موٹر سائیکل آپس میں ٹکرا گئے جس میں ایک موٹر سائیکل پر سوار کٹہ خیل کا رہائشی زوہیب ولد موسیٰ اور امداد اللہ ولد حاجی عبدالمنان جبکہ دوسرے موٹر سائیکل پر سوار اسد اور کاشف اور تیسرے موٹر سائیکل پر سوار محمد خان ولد اعظم سکنہ رحمانی خیل زخمی ہوگئے، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سندھ اسمبلی میں بجٹ پر بحث جاری حکومتی و اپوزیشن ارکان نے تجاویز اور تحفظات پیش کر دیے

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سندھ اسمبلی کا اجلاس اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے