Home / اہم خبریں / جن کا کام قوم کی حفاظت کرنا تھا وہ خود غیر محفوظ ہیں۔ کورونا وائرس جیسی وبا امتحان و آزمائش سے نکلنے کا واحد حل رجوع الی اللہ ہے۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق

جن کا کام قوم کی حفاظت کرنا تھا وہ خود غیر محفوظ ہیں۔ کورونا وائرس جیسی وبا امتحان و آزمائش سے نکلنے کا واحد حل رجوع الی اللہ ہے۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق

ٹنڈو آدم (ڈسٹرکٹ رپورٹر: رضوان احمد) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے آج جماعت اسلامی کی جانب سے پورے ملک میں استغفار رجوع الی اللہ مہم کا اعلان شروع کرنے اور تمام بڑی سرگرمیاں ملتوی کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے آج پوری دنیا میں خوف ہے۔ اللہ سے بغاوت پر مبنی نظام اور نعمتوں کی ناشکری کی وجہ سے پوری دنیا خوف اور بھوک و افلاس کا شکار ہے۔ جن کا کام قوم کی حفاظت کرنا تھا وہ خود غیر محفوظ ہیں۔ اس لیے کورونا وائرس جیسی وبا امتحان و آزمائش سے نکلنے کا واحد حل رجوع الی اللہ ہے۔ اپنے انفرادی و اجتماعی زندگی میں گناہوں سے اور ذکر و اذکار ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ علوم الاسلامیہ منصورہ ہالا میں منعقدہ سالانہ ختم بخاری کی تقریب سے خطاب اور میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کے دوران کیا۔ مرکزی نائب امراء اسداللہ بھٹو ایڈووکیٹ، ڈاکٹرمعراج الہدی صدیقی، صوبائی امیر و سابق ایم این اے محمد حسین محنتی، شیخ الحدیث مولانا آغا محمد، مدیر جامعہ مولانا محمد احسن بھٹو، حافظ لطف اللہ بھٹو، امیر ضلع مٹیاری فقیر محمد لاکھو اور سیکریٹری اطلاعات مجاہد چنا سمیت دیگر صوبائی ذمہ داران علمائے کرام بڑی تعداد میں موجود تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکمران امریکہ روس اور ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی طرف دیکھنے کی بجائے اپنی ذات سے توبہ استغفار رجوع الی اللہ کا آغاز کریں۔ جب قوم کے بڑے اچھے ہوں گے تو قوم بھی نیکو کار بن جاِئے گی۔ جب بڑے اصل راستہ چھوڑ دیں گے تو قوم بھی بھٹک جاتی ہے۔ حکمران اللہ اور اس کے رسول صہ کی طرف دیکھنے کی بجائے مغرب کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ ہر وہ کام شروع کیا ہوا ہے جس سے اللہ ناراض اور مغرب و امریکہ خوش ہو۔ زینب الرٹ بل اس کی تازہ مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک سمیت دنیا میں ظلم و جبر کا نظام چل رہا ہے۔ لادینیت کا سیلاب بزرگوں کے  احترام اور بچوں پر شفقت میں کمی آئی ہے جس کی وجہ سے کورونا وائرس کی وبا نے سب کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے کیونکہ اللہ کی لاٹھی بے آواز ہے۔ پوری دنیا کو رجوع الی اللہ کرنا ہوگا میرا جسم میری مرضی نہیں جس کی کائنات ہے صرف اس کی مرضی چلے گی۔ جماعت اسلامی نے بڑے پروگرام عارضی طور معطل کردیئے ہیں رجوع الی اللہ مہم آج سے جاری ہوگی۔ سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ مغرب نے دینی مدارس کے خلاف جھوٹا پروپگنڈہ شروع کیا ہوا ہے ہمارے حکمران بھی ان کی ہاں میں ہاں ملا رہے ہیں۔ مدارس اسلام کے قلعے اور اصلاح کے مراکز ہیں۔ تعلیمی بجٹ میں خطیر رقم رکھنے کے باوجود دینی مدارس کو کچھ بھی نہیں دیا جا رہا ہے حکومت پہلے دینی مدارس میں وقت لگائیں پھر اصلاح کی بات کریں۔ دینی مدارس کے خلاف سازش کو ناکام بنانا ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت صرف میڈیا میں موجود ہے اور کہیں بھی نظر نہیں آتی۔ اب میڈیا کو دبانے کی کوشش کر رہی ہے جنگ و جیو کے چیف کی گرفتاری بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ ہر حکومت کی کوشش ہوتی ہے کہ عدالت صحافت سمیت ہر ادارہ ان کے زیر کنٹرول ہو۔ صحافت حکومت کو آئینہ دکھاتی ہے آئینہ توڑنے کی بجائے حکومت اپنی اصلاح کرے۔ انہوں نے کہا کہ عملی سیاست میں ادارے کمزور اور کچھ لوگ مضبوط ہو رہے ہیں۔ جماعت اسلامی چاہتی ہے کہ آئین و ادارے مضبوط ہوں تاکہ پاکستان حقیقی معنی میں اسلامی و خوشحال پاکستان بن سکے۔ دریں اثناء سینیٹر سراج الحق نے پانچ روزہ سندھ کا دورہ بھی ملتوی کردیا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایم ڈی اے وفد کا پریس کلب کا دورہ، رہائشی اسکیم میں مکمل تعاون کی یقین دہانی

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسٹاف رپورٹر) ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایم ڈی اے) کے ڈائریکٹر جنرل یاسین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے