نوشہرو فیروز (رپورٹ: امداداللہ ملک) نوشہرو فیروز شہید صحافی عزیز میمن کے قتل والا معاملہ صحافی عزیز میمن کی دوبارہ پوسٹ مارٹم کیلئے قبر کشائی کی گئی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ کنڈیارو مختیار جسکانی کی موجودگی میں قبر کشائی کی گئی۔ قبر کشائی کر کے سیمپل لئے گئے قبرکشائی پیپلز میڈیکل کالج ہسپتال نواب شاہ کے ایم ایس کی قیادت میں تین رکنی ٹیم نے کی۔ جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم ممبران بھی صحافی عزیز میمن کی قبر کشائی کے دوران موجود تھے۔ اس سے پہلے فائنل پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری ہوچکی ہے چھ مارچ پر محراب پور رورل ہیلتھ سینٹر کے دو ڈاکٹرز نے رپورٹ جاری کی تھی۔ ڈاکٹر زاہد شیخ اور ڈاکٹر تحسین حسین نے فائنل پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری کی تھی۔ فائنل پوسٹ مارٹم رپورٹ میں عزیز میمن کی موت دم گھٹنے کی وجہ بتائی گئی تھی۔ سولہ فرروی کو محراب پور کے قریب نہر سے عزیز میمن کی نعش برآمد ہوئی تھی۔ مقدمہ انیس فرروی کو کیمرہ مین اویس قریشی اور چار نامعلوم ملزمان پر درج ہے۔ گرفتار کیمرہ مین جیل میں ہے۔
![]()