لاہور (بیورو رپورٹ) سی سی پی او ذوالفقار حمید کی زیر صدارت تمام سنیئر پولیس افسروں کا اجلاس۔ عوامی مقامات، شادی ہالز، مزارات، اسکولوں کی بندش یقینی بنانے کا فیصلہ۔ سی سی پی او نے اجلاس میں کہا کہ لاہور کے داخلی راستوں پر چیک پوسٹس پر کورونا وائرس کی سکیننگ ہوگی، قرنطینہ والے مراکز کی سکیورٹی یقینی بنائی جائے گی، پی ایس ایل میچز کے لئے آنے والی اضافی پولیس نفری واپس بھجوانے کا فیصلہ۔ غیر ملکی سفر کرنے والے افراد پر خصوصی نظر رکھی جائے گی، سی سی پی او کی ہر ڈویژنل ایس پی کو فوکل پرسن برائے کورونا مقرر کرنے کی ہدایت۔ پولیس ملازمین کو اپنی صحت کا بھی خیال رکھنا ہوگا، پولیس دفاتر، بیرکس اور تھانوں میں صفائی یقینی بنائی جائے۔
![]()