تازہ ترین
Home / اہم خبریں / میرپورخاص میں لینڈ مافیا سرگرم، اسلحہ کے زور پر مکان پر قبضہ، متاثرہ خاندان کی ہاتھ جوڑ کر حکام بالا سے دوہائی, دیکھیں ویڈیو میں

میرپورخاص میں لینڈ مافیا سرگرم، اسلحہ کے زور پر مکان پر قبضہ، متاثرہ خاندان کی ہاتھ جوڑ کر حکام بالا سے دوہائی, دیکھیں ویڈیو میں

میرپورخاص ( بیورو رپورٹ) میرے بچوں کے نام خریدے گئے مکان پر میرپورخاص کے قبضہ مافیا کے سرغنہ اور انکی گینگ نے اسلحے کے زور پر قبضہ کرلیا ہے ڈھائی ماھ سے پولیس اور با اثر افراد کے چکر کاٹ کاٹ کر تھک گئے ہیں، قبضہ مافیا کے سرغنہ مکان خالی کرانے کے لیئے پانچ لاکھ روپئے بھتہ طلب کر رہے ہیں۔ وزیر اعظم عمران خانِ، چیف جسٹس آف پاکستان، آرمی چیف، وزیر اعلیٰ سندھ، کور کمانڈر سندھ، آئی جی سندھ، ڈی جی رینجرز، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج، ڈی آئی جی اور ایس ایس پی میرپورخاص میرے طلبہ بچوں کے نام مکان کا قبضہ خالی کرواکر دیں- میرپورخاص کی ضعیف خاتون کا اپنے چار بچوں اور مزدور شوہر کے ہمراہ مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق میرپوخاص کے علائقے سندھڑی روڈ دیھ ایک 110 تعلقہ حسین بخش مری میں واقع پلاٹ نمبر (8) 1400 اسکوائر فٹ پلاٹ پر تعمیر گھر پر قبضہ خالی نہ کرنے کے خلاف ضعیف عورت سیدہ نسرین نے اپنے شوہر محمد اقبال اور طلبہ بچوں محمد فیصل ، محمد افضال، محمد بلال اور محمد دانیال کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اعظم پاکستان عمران خان، چیف جسٹس آف پاکستان ، آرمی چیف اور دیگر حکام باعلیٰ سے اپیل کی ہے کہ انکے طبلہ بچوں کے نام خریدے گئے پلاٹ پر تعمیراتی کام کے دوران میرپورخاص کے بدنام زمانہ قبضہ مافیہ کے سرغنہ محمد بخش عرف بڈو پھنور، عطائی دانتوں کے ڈاکٹر سلیم ہاشمی ، منور بلوچ ، اور نوشاد نوہانی شخص نے اسلحہ کے زور پر ایک درجن سے زائد مسلح افراد کے ہمراہ 19 جولائی 2018 کو قبضہ کرکے گھر میں تین چار نامعلوم خواتین بیٹھا دی ہیں اور اس قبضے کے بعد وہ فوری طور پر متعلقہ مہران پولیس اسٹیشن پر گئے اس واقعہ کی رپوٹ درج کروائی لیکن انکی داد رسی نہی ہوئی جس کے بعد انہوں نے قبضہ مافیا پر ایف آئی آر درج کروانے کے لیئے ایس ایس پی میرپورخاص سے رابطہ کیا جس پر ایس ایس پی میرپورخاص سے مکان پر قبضہ کی انکوائری کمیٹی بنائی اس انکوائری میں مختیار کار تعلقہ حسین بخش مری، ڈی ا یس پی سٹی میرپورخاص سے میرے بچوں کے نام مکان کی تصدیق کرکے قبضہ کرنے والے افراد پر کاروائی کی رپورٹ پیش کی لیکن بار بار پولیس تھانوں کے چکر کاٹ کر تھک گئے لیکن ڈھائی ماہ سے قبضہ کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج ہوا اور نہ ہی انکا مکان خالی ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ مکان خالی کرانے کے لیئے مزکورہ ملزمان نے پانچ لاکھ روپے بھتہ طلب کیا ہے لیکن اتنی بڑی رقم وہ کہاں سے لائیں۔ متاثرہ خاندان کے افراد نے بتایا کہ مکان قبضہ ہونے کے بعد انکے چار طلبہ بچے مسلسل مکان کو خالی کرانے کے لئے با اثر افراد اور پولیس کے پاس چکر کاٹ رہے ہیں جس سے انکی پڑھائی متاثر ہورہی ہے اور وہ شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ با اثر قبضہ مافیا کے افراد ہمیں جان سے مارنے جھوٹے کیسز میں ملوث کرنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں جس کی اطلاع تحریری درخواستوں کے زریعے حکام بالا کو دے چکے ہیں۔ متاثرین نے نیشنل ایکشن پلان قانون کے تحت قبضہ مافیہ کے سرغنہ انکی گینگ سے تعلق رکھنے والے افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے مکان کا قبضہ خالی کرانے کا
مطالبہ کیا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے