Home / اسلام آباد / پاکستان سپورٹس بورڈ نے کرونا وائرس کے باعث پاکستان سپورٹس کمپلیکس اور کوچز سنٹرز میں تمام سہولیات 15 اپریل تک بند کردی ہیں

پاکستان سپورٹس بورڈ نے کرونا وائرس کے باعث پاکستان سپورٹس کمپلیکس اور کوچز سنٹرز میں تمام سہولیات 15 اپریل تک بند کردی ہیں

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) پاکستان سپورٹس بورڈ نے کرونا وائرس کے باعث پاکستان سپورٹس کمپلیکس اور کوچز سنٹرز میں تمام سہولیات 15 اپریل تک بند کردی ہیں۔ گذشتہ روز پاکستان سپورٹس بورڈ کی ڈائریکٹر جنرل آمنہ عمران خان نے میڈیا کو بتایاکہ حکومت کی ہدایت پر پاکستان سپورٹس بورڈ نے کرونا وائرس کے باعث پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد اور صوبائی کوچنگ سنٹرز تمام سہولیات کو 15 اپریل تک بند کردیا ہے۔ اور تمام مردوں اور خواتین کے ہوسٹلوں کو بھی خالی کروا لیا ہے، سوئمنگ، جم، فٹ بال اور ہاکی کے علاوہ دیگر دوسری کھیلوں کی بھی سرگرمیاں کو بھی روک دیا ہے، انہوں نے کہا کہ تمام متعلقہ صوبائی کوچنگ سنٹر اور انچارج صاحبان کوہدایات کی ہیں کہ وہ حکومت کے فیصلے پر سختی سے عمل کیا جائے، اس کے علاوہ آمنہ عمران خان نے پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں گذشتہ روز جاری ایونٹس کو بھی فوری طور پر روک دیا ہے، واضح رہے کہ پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں جناح ہوسٹل، علامہ اقبال ہوسٹل اور فاطمہ جناح ویمن ہوسٹل کو فوری طور پر خالی کروا کر ان میں صفائی اور سپر کا کام تیزی سے شروع کردیا ہے۔ تاکہ کرونا وائرس سے بچا جا سکے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان، شان مسعود قیادت کریں گے

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے