تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کے لاہور میں بقیہ میچز بند دروازوں میں کھیلےجائیں گے

ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کے لاہور میں بقیہ میچز بند دروازوں میں کھیلےجائیں گے

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان کرکٹ بورڈ نے حکومتِ پنجاب کی سفارش پر ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کے لاہور میں شیڈول بقیہ میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور کے بند دروازوں میں منعقد کروانے کا اعلان کیا ہے۔ اس فیصلے کا اطلاق پی سی بی سے منظور شدہ کمرشل پارٹنرز، میڈیا نمائندگان اور دیگر سروس فراہم کرنے والے افراد پر نہیں ہوگا۔ اس کے علاوہ کھلاڑیوں، اسپورٹ اسٹاف اور فرنچائز مالکان کے اہلخانہ کو بھی قذافی اسٹیڈیم لاہور میں داخلے کی اجازت ہوگی۔ پی سی بی کی جانب سے یہ فیصلہ ایونٹ میں شریک افراد کی صحت اور حفاظت کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے لاہور کے میچوں کے لیے خریدی گئی ٹکٹوں کی واپسی پی سی بی کی ری فنڈ پالیسی کے تحت بذریعہ ٹی سی ایس مراکز اور

www.yayvo.com
ہوگی، جس کی تفصیلات جلد جاری کردی جائیں گی۔

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے