ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان محمد عمیر کی ہدایت پر اے سی کلاچی کرامت اللہ اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 کاشف سلام کا تحصیل کلاچی کے علاقے بکوال میں سیلابی ریلے میں پھنسے 4 افراد کو بچانے کیلئے رات گئے آپریشن، رات کے اندھیرے اور تیز سیلابی ریلے کے باوجود متاثرہ افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل کلاچی کے علاقے بکوال میں مقامی پوندگان کے سیلابی ریلے میں پھنس جانے کی اطلاع پر ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان محمد عمیر کی ہدایت پر اے سی کلاچی کرامت اللہ اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 کاشف سلام نے ریسکیورز کی مدد سے رات کے تاریکی میں کشتیوں کے ذریعے کامیاب ریسکیو آپریشن کرکے رات کے اندھیرے اور تیز سیلابی ریلے کے باوجود ڈیرہ اسماعیل خان کے سنگم پر ٹانک سے آنے والے سیلابی پانی کے تیز بہاﺅ میں پھنسے 4 مقامی پوندگان کو سیلابی ریلے سے نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کردیا۔
![]()