کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پانچواں نیشنل بینک پریذیڈنٹس کپ ٹی ٹونٹی انٹرگروپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں ٹی ایم سی کرکٹ گراؤنڈ گلبرگ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں کراچی ویسٹ ریجن نے ایس کیو جی شاندار کو شکست دیکر 11 رنزسے سنسنی خیز مقابلے کے بعد میچ جیت لیا۔ اس موقع پر محمد شعیب نے رمیز سلطان کو مین آف دی میچ ایوارڈ دیا انکے ہمراہ سمیر سلیم بھی موجود تھے۔ کراچی ویسٹ ریجن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقرررہ اوورز میں چار کھلاڑیوں کے نقصان پر 180 رنز اسکور کیا، رمیز سلطان نے نصف سنچری 74 رنز کی شاندار انگیز کھیلی عماد الاسلام قادری نے 30 رنز اور عدیل علی نے 35 رنز بنائے۔ جواب میں ایس کیو جی شاندار نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بناسکی۔ محمد انیس نے 43 رنز ناصراسمائیل نے 28 رنز بنائے۔ جبکہ جبران بشیر نے 18 رنز دیکر تین اور محمد عباس نے 30 رنز دیکر 2 وکٹ حاصل کی۔دوسرے میچ میں بورڈ فلکن نے چھ وکٹوں سے ایس بی اے گروپ کو شکست دی۔ اس میچ کے مین آف دی میچ توحید الاسلام قرار پائے۔ بورڈ فلکن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقرررہ اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز اسکور کیا سلمان سعید 65 رنز بنانے کہ بعد ریٹائرڈ آؤٹ ہوۓ سید رضاعلی جعفری نے 32 رنز بنائے۔ جبکہ زین احمد نے 18 رنز دیکر اور عادل خان نے 26 رنز دیکر ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ جواب میں ایس بی اے گروپ نے 16 ویں اوور میں مطلوبہ اسکور پورا کیا۔ توحید الاسلام نے 43 رنز آصف بشیر نے 38 رنز اور سید جواد نے 35 رنز کی انگیز کھیلی۔ جبکہ عبدالرازق نے 27 رنز دیکر 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اسکورر کے فرائض سید افرسیاب عالم نے امپائرنگ کے فرائض فہیم بخاری اور نذیر بٹ نے سرانجام دیے۔
![]()