Home / اہم خبریں / خیبرپختونخوا کی عوام کے لئے بڑی خوشخبری، خیبرپختونخوا کے وزیر ٹرانسپورٹ کی سفارشات پر صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے کرایوں میں کمی کا اعلامیہ جاری کردیا

خیبرپختونخوا کی عوام کے لئے بڑی خوشخبری، خیبرپختونخوا کے وزیر ٹرانسپورٹ کی سفارشات پر صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے کرایوں میں کمی کا اعلامیہ جاری کردیا

ہزارہ (رپورٹ: عتیق سلیمانی) خیبرپختونخوا کے وزیر ٹرانسپورٹ ملک شاہ محمد وزیر کی سفارشات پرصوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے کرایوں میں کمی کا اعلامیہ جاری کردیا اور سیکریٹری پی ٹی اے کے مطابق صوبے کے مختلف شہروں کے مابین اور اندرون شہر ڈیزل سے چلنے والی مسافر گاڑیوں کے کرائے میں تقریباً 4.2 فیصد کمی کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ ملک شاہ محمد وزیر کے مطابق کرایوں میں کمی کا اعلان وفاقی حکومت کی جانب سے ڈیزل کے نرخوں میں کمی کے تناسب سے کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرایوں میں کمی کا مقصد عوام کو فی الفور ریلیف وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق دینا ہے۔ صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق فلائنگ کوچز/ منی بس1.37 روپے، اے سی بس 1.57عام بس 1.22 اور لگژری بس 1.32 روپے فی کلو میٹر فی مسافر کرایہ مقرر کیا گیا ہے اعلامیہ کے مطابق پشاور سے کوہاٹ 65 کلومیٹر کیلئے فلائنگ کوچز 89، اے سی بس 102، عام بس 79 روپے، لگژری بس 85 کرایہ فی مسافر مقرر کیا گیا ہے اس طرح پشاور سے بنوں 195 کلومیٹر کیلئے فلائنگ کوچز 267، اے سی بس 306، عام بس 237 روپے، لگژری بس 257 روپے کرایہ فی مسافر وصول کیا جائے گا اور پشاور سے ڈیرہ اسماعیل خان 320 کلو میٹر کیلئے فلائنگ کوچز 438، اے سی بس 502، عام بس 390 روپے، لگژری بس 422 روپے کرایہ فی مسافر مقرر ہے اور پشاور سے ہری پور 156 کلومیٹر کیلئے فلائنگ کوچز 214، اے سی بس 245، عام بس 190 روپے، لگژری بس 206 روپے کرایہ فی مسافر مقرر کیا جاچکا ہے۔ اعلامیے کے مطابق پشاور سے ایبٹ آباد 195 کلومیٹر کیلئے فلائنگ کوچز 267، اے سی بس 306، عام بس 237 روپے، لگژری بس 257 روپے کرایہ فی مسافر مقرر کیا گیا ہے اور پشاور سے مانسہرہ 221 کلومیٹر کیلئے فلائنگ کوچز 303، اے سی بس 347، عام بس 270 روپے، لگژری بس 292 روپے کرایہ فی مسافر مقرر ہے پشاور سے مردان 58 کلومیٹر کیلئے فلائنگ کوچز 79، اے سی بس 91، عام بس 71 روپے، لگژری بس 77روپے کرایہ فی مسافر کیا گیا ہے اور پشاور سے ملاکنڈ 118 کلومیٹر کیلئے فلائنگ کوچز 162، اے سی بس 185، عام بس 144 روپے، لگژری بس 156 روپے کرایہ فی مسافر مقرر ہے اور پشاور سے منگورہ 172 کلومیٹر کیلئے فلائنگ کوچز 236، اے سی بس 270، عام بس 210 روپے، لگژری بس 227 روپے کرایہ فی مسافر مقرر کیا گیا ہے پشاور سے دیر 250 کلومیٹر کیلئے فلائنگ کوچز 342، اے سی بس 392، عام بس 305 روپے، لگژری بس 330، روپے کرایہ فی مسافر وصول کیا جائے گا اور پشاور سے چترال 365 کلومیٹر کیلئے فلائنگ کوچز 500، اے سی بس 573، عام بس 445 روپے، لگژری بس 481 روپے کرایہ فی مسافر مقرر کیا گیا ہے اور پشاور سے چارسدہ 27 کلومیٹر کیلئے فلائنگ کوچز 37، اے سی بس 42، عام بس 33 روپے، لگژری بس 36 روپے کرایہ فی مسافر وصول کیا جائے گا مزید برآں دینی مدارس اور تعلیمی اداروں کے طلباء، نابینا اور دیگر معذور افراد اور 60 سال سے زائد عمر کے بزرگ افراد کیلئے اصل کرایوں پرموجودہ پچاس فیصد/ نصف رعایت جاری رہے گی۔ جبکہ گاڑی میں اے سی سسٹم کام نہ کرنے کی صورت میں ڈیلکس سٹیج کیرج کا کرایہ وصول کیا جائیگا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

عائشہ ظفر کی تاریخی سنچری، پاکستان ویمنز نے زمبابوے کو ریکارڈ مارجن سے شکست دے دی

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) پاکستان ویمنز ٹیم نے زمبابوے کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے