Home / اہم خبریں / نظام صلوٰۃ کے قیام کی صورت میں امن، باہمی محبت اور ایک دوسرے کی خبرگیری رکھنے والا معاشرہ تشکیل دیا جاسکتا ہے۔ نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان اسمبلی اسد اللہ بھٹو

نظام صلوٰۃ کے قیام کی صورت میں امن، باہمی محبت اور ایک دوسرے کی خبرگیری رکھنے والا معاشرہ تشکیل دیا جاسکتا ہے۔ نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان اسمبلی اسد اللہ بھٹو

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) نظام صلوٰۃ کے قیام کی صورت میں امن، باہمی محبت اور ایک دوسرے کی خبرگیری رکھنے والا معاشرہ تشکیل دیا جاسکتا ہے، اسلام کے تمام فرائض اور احکامات، معاشرے میں انسانوں کا خیال رکھنے اور انکے حقوق کی ادائیگی کیلئے تیار کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان و سابق رکن قومی اسمبلی اسد اللہ بھٹو نے جامعتہ الہدی میرپورخاص میں جماعت اسلامی کے شعبہ قرآن و سنہ کے تحت منعقدہ آؤ نماز سیکھیں کے عنوان پر تین روزہ نماز کلاس کے اختتام پر شرکاء میں تعریفی اسناد اور سرٹیفیکیٹس تقسیم کرتے ہوئے کیا، اسد اللہ بھٹو نے مزید کہا کہ نماز انسانیت کی معراج، روح کی پاکیزگی اور برائی شیطانی وسوسوں سے بچنے کیلئے مومن کا سب سے بڑا ہتھیار ہے، ریاست مدینہ کا دعویٰ کرنے والے حکمرانوں نے ایک سال گزرنے کے باوجود اب تک ملک میں نظام صلوٰۃ تک نافذ نہیں کیا علاوہ ازیں اسد اللہ بھٹو ایڈوکیٹ نے قیم جماعت اسلامی ضلع میرپورخاص حافظ سلمان خالد کی رہائش گاہ پہنچ کر انکے والد محترم خالد امین کے انتقال اور نائب امیر جماعت اسلامی میرپورخاص شکیل احمد فہیم کے والد محترم کے انتقال پر انکی رہائش گاہ پہنچ کر دلی تعزیت دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور انہوں نے مرحومین کی کامل مغفرت اور درجات کی بلندی کیلئے دعا فرمائی اور پسماندگان لواحقین کیلئے صبر جمیل کیلئے دعا فرمائی اس موقع پر انکے ہمراہ جماعت اسلامی سندھ کے ناظم عمومی محمد دین منصوری، ڈپٹی جنرل سیکریٹری و امیر ضلع افضال آرائیں، مولانا عبدالقدوس احمدانی، مولانا عتیق الرحمٰن، امیر شہر حاجی نور الٰہی مغل اور قیم شہر عاصم شیخ و دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

عائشہ ظفر کی تاریخی سنچری، پاکستان ویمنز نے زمبابوے کو ریکارڈ مارجن سے شکست دے دی

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) پاکستان ویمنز ٹیم نے زمبابوے کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے