تازہ ترین
Home / اہم خبریں / پبلک لیزان کونسلوں کا زمہ دارانہ کردار معاشرتی مسائل اور جرائم کے انسداد کے لئے معاون ثابت ہوگا۔ ڈی پی او ہری پور

پبلک لیزان کونسلوں کا زمہ دارانہ کردار معاشرتی مسائل اور جرائم کے انسداد کے لئے معاون ثابت ہوگا۔ ڈی پی او ہری پور

ہری پور (رپورٹ: عتیق سلیمانی) ڈی پی او ہری پور سید اشفاق انور (پی ایس پی) کے احکامات پر ضلع ہری پور کے مختلف تھانہ جات میں پبلک لیزان کونسلوں کے ممبران کے ساتھ میٹنگز کا انعقاد کیا گیا۔ ڈی ایس پی سرکل ہیڈ کوارٹر افتخار خان اور مختلف تھانہ جات کے ایس ایچ اوز نے اپنے تھانہ جات میں مقامی لیزان کونسلوں کے ممبران سے میٹنگز کیں۔ دوران میٹنگز معزز ممبران کو ان کی زمہ داریوں اور معاشرتی مسائل کے حل کے لئے ان کے کردار سے آگاہ کیا گیا۔ ڈی ایس پی سرکل ہیڈ کوارٹر افتخار خان نے لیزان ممبران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تھانہ جات کی سطح پر تمام لیزان کونسلز کے ممبران خفیہ جرائم، نئے کرایہ داران کی آمد اور دیگر ایسے مسائل جوکہ جرائم کا باعث بن سکتے ہیں ان تمام معاملات کے بارے میں مقامی پولیس کو بروقت آگاہ کریں۔ تھانہ جات کی سطح ہر چھوٹے گھریلو مسائل اور دیگر معاشرتی مسائل کے لئے اپنا کردار ادا کریں تاکہ ان مسائل کو تھانہ کی سطح پر حل کر کے لوگوں کے لئے آسانیاں پیدا کی جاسکیں۔ لیزان ممبران کو ہری پور پولیس کی جانب سے عوام کی فلاح کے لئے اٹھائے گئے اقدامات سے بھی آگاہ کیا گیا۔ تمام ممبران نے میٹنگز کے اختتام پر پولیس کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

عبداللہ شفیق کی شاندار بیٹنگ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو اٹھ وکٹوں سے شکست دے کر سیریز برا بر کر دی

پورٹ آف اسپین، (اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز ویسٹ انڈیز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے