تازہ ترین
Home / اہم خبریں / معیشیت مستحکم ہوچکی ہے، ملک ترقی کر رہا ہے ڈس انفارمیشن سیل عوام کو گمراہ کر رہے ہیں۔ بلاول چھوٹا بچہ ہے لیکن کام بڑے بڑے کیے ہیں۔ رہنما پی ٹی آئی حلیم عادل شیخ

معیشیت مستحکم ہوچکی ہے، ملک ترقی کر رہا ہے ڈس انفارمیشن سیل عوام کو گمراہ کر رہے ہیں۔ بلاول چھوٹا بچہ ہے لیکن کام بڑے بڑے کیے ہیں۔ رہنما پی ٹی آئی حلیم عادل شیخ

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پی ٹی آئی مرکزی نائب صدر و پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے سندھ اسمبلی کے باہر پریس کانفرنس سے خطاب کیا اس موقع پر پی ٹی آئی اراکین سندھ اسمبلی ڈاکٹر سعید آفریدی، دعا بھٹو، شاہنواز جدون و دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ حلیم عادل شیخ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کچھ ڈس انفارمیشن سیل عوام کو گمراہ کر رہے کہ پاکستان کی اکانومی درست نہیں ہوئی ہے۔ ایک سازش کے تحت ہماری حکومت کو ناکام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے لیکن حقیقت میں ایسی صورتحال نہیں ہے آج کیبنٹ میں اور بھی اچھی خبریں سننے کو عوام کو ملیں گی غریب عوام کے لئے مہنگائی کو کم کیا جارہا ہے۔ ملک دشمنوں نے روپے کو زبردستی دبا کر رکھا تھا۔ گزشتہ حکمرانوں نے اپنے مقاصد کے لئے قرضے لئے تھے ہماری ٹیم نے اس پر قابو پایا تو ڈالر اپنی جگہ پر آگیا جس کی وجہ مہنگائی ہوگئی آج پوری دنیا میں ایل این جی سستی ہوگئی ہے لیکن گزشہ حکومتوں نے ایل این جی مہنگی خریدی گیس کی سندھ میں قلت نہیں ہے سندھ حکومت نے پائپ لائن کا رستہ نہیں بنایا جس کی وجہ سے قلت ہوئی۔ گندم کی چوری سندھ حکومت نے خود کی ان کے چوہے گندم کھا گئے جس کی وجہ سے بعد میں گندم کو امپورٹ کرنا پڑا۔ ہمیں تو پاکستان آئی سی یو میں ملا تھا اگر موثر اقدامات نہیں کئے جاتے تو ملک کا دیوالیہ ہوجاتا ہم بوری اٹھا کر ایک وقت کی روٹی کے لئے گھوم رہے تھے پاکستان دیوالیہ ہونے سے بچ چکا ہے اکانومی بحال ہوچکی ہے ڈیڑھ سال میں معیشیت مستحکم ہوچکی ہے ہماری ایکسپورٹ زیادہ ہوچکی ہے فارن سرمایہ کاری بڑھ چکی ہے کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم ہوچکا ہے پی آئی اے پروان چڑھ رہا ہے 80 فیصد کرنٹ اکاؤنٹ کا خسارہ کم ہوچکا ہے اسٹاک ایکسیچج 2018 میں 2900 ہوائنٹ تک آچکی تھی اس وقت دنیا کی بڑی مارکیٹ بن کر سامنے آئی ہے ہماری معیشیت کا استحکام کچھ لوگوں کو پسند نہیں آرہا ہے عالمی اداروں آئی ایم ایف و دیگر کہہ رہے ہیں پاکستان کی معیشیت مستحکم پوچکی ہے۔ موجودہ حکومت نے 190 ارب روپے احساس کفالت پروگرام کے لئے رکھے گئے ہیں بینظیر انکم سپورٹ میں ہر ماہ 2 ہزار روپے ملیں گے کامیاب جوان پروگرام میں ایک سو ارب روپے رکھے گئے ہیں جس میں ایک لاکھ سے 5 لاکھ تک قرضے دیئے جارہے ہیں ملک میں ماڈل لنگر خانے لگائے گئے ہیں جن کو دو وقت روٹی نہیں ملتی ان سے پوچھا جائے کہ یہ کیا نعمت ہے نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کے تحت پانچ سے دس ہزار روپے کے کرایہ دار بھی اپنا گھر لے سکیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سنا ہے بلاول زرداری کی طرف سے کوئی مارچ کی تیاری کی جارہی ہے آپ تاریخ بتا دیں ہم اپریل کرلیں گے ہم کوئیک مارچ کریں گے آُپ کس منہ سے نکلیں گے آپ نے عوام کو کیا دیا ہے۔ ہیپاٹائٹس سے لیکر زکات کے پیسے بھی آُپ کھا چکے ہیں؟ سندھ کے شہروں کو آپ نے کھنڈر بنا دیا ہے آپ کیا مارچ کریں گے؟ سندھ میں آپ ہوا بند نہیں کر سکتے ورنہ وہ بھی بند کر دیتے سندھ میں 90 فیصد عوام کو گٹروں کا پانی پینے کے لئے دیا جاتا ہے۔ سندھ میں بلاول کی کرمنل گورنس ہے ہمارے خلاف کیا مارچ کریں گے؟ تھر میں ہزاروں بچے مروا دیے شہروں کو کچرہ کنڈی بنا دیا آپ ہمارے خلاف کیا مارچ کریں گے؟ آپ نے سندھ کی ہسپتالوں سے دوائیاں گم کردی اسکولوں میں کتابیں نہیں ملتی کیا مارچ کریں گے ؟ سندھ کے ہزاروں اسکول بند پڑے ہیں کیا مارچ کریں گے؟ سندھ میں 2 ہزار سے زائد ہیومن رائٹس وائلنس کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ایک سال میں کارو کاری سمیت بچیوں سے زیادتیوں کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں 293 کیسز سندھ میں ایک سال میں انسانی حقوق کے خلاف رپورٹ ہوئے ہیں بہت سارے کیسز جرگے بنوا کر فارغ کر دیئے گئے ہیں سندھ دس سالوں میں 957 ارب کی کرپشن آڈیٹر جنرل نے دکھائی ہے۔ سندھ کے گوداموں سے اربوں کی گندم بھی کھا گئے گھوٹکی سے گندم نکلتی ہے کراچی آتے آتے گم ہوجاتی ہے پیپلز پارٹی نے سندھ کو گندم سے محروم کر دیا ہے ہم مارچ کریں ہم ہر شہر میں جاکر عوام کو بتائیں گے آپ نے شہید رانی کے نام پر اربوں کے پروجیکٹ بنائے کوئی بھی پروجیکٹ مکمل نہیں ہوا محترمہ کا نام مس یوز کیا گیا سندھ کے ٹراما سینٹر سے لیکر سارے پروجیکٹ ناکارہ ہیں سندھ کی عوام کے لئے مرکز سے آنے والا سارا پیسہ آپ کھا گئے اتنا کچھ ہونے کے باوجود آپ ہمارے خلاف مارچ کریں گے تو آجائیں؟ بلاول کہتا ہے ایک چھوٹا سا بچا ہوں لیکن کام کے ہیں بڑے بڑے۔ آپ اگر چھوٹے ہیں یا بڑے ہیں ہمیں اس سے کچھ نہیں ہے اگر آپ کو کوئی تحریک چلانی ہے تو ہم خوش آمدید کہتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا سپریم کورٹ کے احکامات کو ویلکم کرتے ہیں سندھ حکومت سے اپیل کرتے ہیں متاثرین کو متبادل جگہیں دی جائیں جہاں جہاں وفاقی حکومت کے اداروں کی ملکیت سے ہٹایا جارہا ہے انہیں نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم میں گھر دیئے جائیں اتنی لمبی لمبی عمارتیں بنیں ہیں کس نے اجازت دی سب کو کٹہرے میں کھڑا کیا جائے تین روز پہلے جب میں عمرکوٹ گیا تھا مجھ پر حملہ کیا گیا مجھ پر تیمور ٹالپر نے جھوٹا کیس درج کروایا زرداری ہاؤس کے سامنے زرداری کے خلاف پریس کانفرنس کرتا رہا کبھی گھٹیا حرکت نہیں کی گئی وزیر اعلیٰ کے حلقے میں جاکر ان کے خلاف پریس کانفرنس کرتا رہا لیکن کسی نے گھٹیا کام نہیں کروایا، لاڑکانہ بھی جاتا ہوں کبھی بھی گھٹیا کام نہیں کروایا احتجاج کرنا سب کا جائز کام ہے تین روز قبل جب عمرکوٹ گیا تیمور ٹالپر نے خواتین کو عدالت بھیجا گیا حلیم عادل شیخ پیشی پر آرہا ہے اس پر حملہ کریں لیکن عدالت کو پتہ چل گیا تو ان کو ہٹایا گیا آج بینظیر کی یا ذوالفقار علی بھٹو کی پیپلز پارٹی ہوتی تو ایسا نہیں ہوتا اگر لڑائی کرنی ہے تو بندوق والے بھجوا دیں گلہ نہیں کریں گے خواتین کو بھیج کر گھٹیا حرکت کرنا اچھا عمل نہیں پیپلز پارٹی کے پانچ چھچھروں میں سے ایک یہ گندا انڈا ہے مجنھ سے لڑنا ہے تو خود آکر لڑیں خواتین کو نہ بھیجیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایئر انڈس کی 11 سال بعد پاکستانی فضائی مارکیٹ میں واپسی تین بڑے شہروں کے لیے پروازوں کی تیاری

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) نجی ایئرلائن ایئر انڈس نے ایک دہائی سے زائد عرصے کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے