تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ٹرائینگولر ہاکی لیگ کے سلسلہ میں باصلاحیت کھلاڑیوں کے چناؤ کے لئے ٹرائلز کے پہلے روز 100 کھلاڑیوں کی شرکت

کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ٹرائینگولر ہاکی لیگ کے سلسلہ میں باصلاحیت کھلاڑیوں کے چناؤ کے لئے ٹرائلز کے پہلے روز 100 کھلاڑیوں کی شرکت

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ٹرائینگولر ہاکی لیگ کے سلسلہ میں باصلاحیت کھلاڑیوں کے چناؤ کے لئے ٹرائلزکے پہلے روز 100 کے لگ بھگ کھلاڑیوں کی شرکت، جمیل احمد خان انٹرنیشنل کی سربراہی میں سلیکشن کمیٹی نے پہلے روز ٹرائلز کی جانچ کی، لیجنڈ اولمپئین حنیف خان بھی اس موقع پر موجود تھے۔تفصیلات کے مطابق کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام دو روزہ ٹرائلز آج سے شروع ہوگئے۔ اولمپئین حنیف خان نے بتایا کہ کے ایچ اے کے زیر اہتمام منعقد ہونے والی ٹرائینگولر ہاکی لیگ میں تینوں ٹیموں کے انتخاب کے لئے باصلاحیت کھلاڑیوں کے چناؤ کے لئے پہلے روز 100 کے لگ بھگ کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھانے میدان میں پہنچ گئے۔ ڈاکٹرجنیدعلی شاہ سپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہونے والے ان ٹرائلز میں شریک کھلاڑیوں کی کارکردگی کو جانچنے کے لئے جمیل احمد خان انٹرنیشنل کی سربراہی میں پانچ رکنی سلیکشن کمیٹی قائم کی گئی تھی جس میں آج جمیل احمد خان ، احتشام وارثی، اعجاز ججی اورعارف اشرف نے کھلاڑیوں کی جانچ کی جبکہ لیجنڈ اولمپئین و سابق کپتان قومی ہاکی ٹیم اولمپئین حنیف خان بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ٹرائلز میں معاونت کے لئے ڈاکٹر ایس اے ماجد، جاویداقبال، امتیاز الحسن نے اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں سرانجام دیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

آئی بی اے اور آئی او بی ایم ایچ ای سی باسکٹ بال چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے

کراچی (رپورٹ، ذیشان حسین/ اسپورٹس رپورٹر) ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے زیر اہتمام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے