ہری پور (رپورٹ: عتیق سلیمانی) ہری پور ہزارہ سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر وارث اعوان نے امریکن بورڈ آف ہئیر ایسٹوریشن سرجری میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی ٹاپ پوزیشن حاصل کرکے ڈاکٹر نارمن اور پنڈک ایوارڈ بھی حاصل کرلیا۔ ڈاکٹر وارث پہلے پاکستانی ڈاکٹر ہیں جنہوں نے تحریری اور زبانی امتحانات میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرکے ڈاکٹر نارمن اور پنڈک ایوارڈ حاصل کیا ہے۔ جوکہ پاکستان کے شعبہ ہیئر ٹرانسپلانٹ کا عالمی سطح پر ایک منفرد اعزازی کارنامہ ہے۔ امتحان میں 26 ممالک کے ہیئر ٹرانسپلانٹ سرجنز نے حصہ لیا جن میں زیادہ تعداد یورپ اور امریکہ سے تھی اس سے پاکستان کا نام عالمی سطح پر اجاگر ہوا ہے۔ ڈاکٹر وارث نے 1996 میں علامہ اقبال میڈیکل کالج لاہور سے ایم بی بی ایس کیا تھا۔
![]()