Home / اہم خبریں / کراچی میں تیسری شادی کرنا شہری کو مہنگی پڑ گئی، شادی میں سابقہ بیوی نے دولہے کی پٹائی کے بعد پولیس کے حوالے کردیا

کراچی میں تیسری شادی کرنا شہری کو مہنگی پڑ گئی، شادی میں سابقہ بیوی نے دولہے کی پٹائی کے بعد پولیس کے حوالے کردیا

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد بلاک ایل میں تیسری شادی کرنا شہری کو مہنگا پڑ گیا۔ شادی میں سابقہ بیوی نے دولہے کی پٹائی کے بعد پولیس کے حوالے کردیا۔ واقعے کے ویڈیو منظر عام پر آگئی۔ ویڈیو میں دولہے کے کپڑے پھٹے دیکھے جاسکتے ہیں۔ دولہے کو زخمی حالت میں تیموریہ تھانے منتقل کیا گیا ہے۔ دونوں فیملیز کو تھانے طلب کیا ہے۔ معاملے کی تحقیقات کے بعد واقعے کی تفصیل سامنے آئے گی۔ ابتدائی طور پر سابقہ بیوی کا الزام ہے کہ شوہر بنا بتائے تیسری شادی کر رہا تھا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

وینزویلا میں زلزلہ اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ کا جانی نقصان پر اظہارِ افسوس

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ نے وینزویلا میں آنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے